Ticker

6/recent/ticker-posts

شان والے | محمد علی صدیقی

شان والے
محمد علی صدیقی
"بھٹے کے دانے کتنے سڈول، چمکدار اور خوبصورت ہوتے ہیں۔"
"ہاں یار۔۔۔!! یہ تو ہے۔ لیکن تم نے انھیں کہاں دیکھا۔۔۔۔!!"
ایک بار ایک گھر کی چہار دیواری پر بیٹھا تھا۔ آنگن میں رکھے تھے۔ دل چاہا کہ دو چار دانے چگ لوں۔ لیکن گھر والوں کا زبردست پہرا تھا۔ قریب جانے کی ہمت نہیں ہوئی۔"
ہاں یار۔۔۔۔!!۔ کھیتوں میں بھی ان کی شان نرالی ہوتی ہے۔ اتنی شان سے کھڑے نظر آتے ہیں جیسے دنیا ان کی محکوم ہو اور جب ہوا چلتی ہے تو اس طرح ہلتے ہیں جیسے کوئی حکم دے رہے ہوں۔"
"آس پاس کوئی کھیت ہو تو چلو۔ آج وہیں ان پر چونچ ماریں گے۔ وہاں ان پر کوئی پہرہ بھی نہیں ہوگا"
"کوئی فائدہ نہیں۔"
کیوں۔۔۔۔!!
"وہاں بھی ان پر چونچ نہیں مار پاؤ گے۔"
"مگر کیوں۔۔۔۔!!"
"وہاں وہ حجاب میں رہتے ہیں۔"
٭٭٭

Post a Comment

0 Comments