Ticker

6/recent/ticker-posts

سچی باتیں | ریاض انور بلڈانوی

سچی باتیں
ریاض انور بلڈانوی
ہمت سے لے کام سدا
ہر مشکل آسان بنا
نیکی پر چل چھوڑ بدی
اونچا تو کردار بنا
حاصل کر لے علم و ہنر
چمکا اپنا نام ذرا
سچّائی کی راہ پہ چل
یوں اپنی توقیر بڑھا
چغلی، غیبت، جھوٹ سے بچ
ہو تیرا ہر کام بھلا
خدمت کر مجبوروں کی
کر ان کی امداد سدا
دل میں کینہ بغض نہ رکھ
اوروں کا مت سوچ برا
مستقبل کی فکر بھی رکھ
پلکوں پہ کچھ خواب سجا

Post a Comment

0 Comments