Ticker

6/recent/ticker-posts

آئی ایم سوری | سید اسماعیل گوہر

آئی ایم سوری
سید اسماعیل گوہر

وہ عورت کونارک پورم کے بی ونگ میں بیسویں فلور پر اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ کونارک پورم کا شمار شہر کی سب سے مہنگی اور عالیشان سوسائٹیوں میں ہوتا تھا۔
ڈور بیل کی آواز پر جیسے ہی اس نے اپنے فلیٹ کا درواذہ کھولا سامنے ایک دس بارہ برس کی پیاری سی بچی کو کھڑا پایا۔
"گڈ مارننگ آنٹی، میرا نام پوجا ہے۔ میں اسی بلڈنگ کے اکیسویں فلور پر رہتی ہوں۔ اگلے ہفتے ہماری اسکول میں سوشل گیدرنگ ہے۔ میں نے بھی ایک ڈرامے میں حصہ لیا ہے۔ کیا آپ مجھے پریکٹس کے لیے حجاب دے سکتی ہیں؟ کیوں کہ میں ایک مسلم لڑکی کا رول پلے کرنے والی ہوں۔"
لڑکی نے ایک ہی سانس میں اپنی منشا بیان کردی۔
" سوری بیٹا ہمارے یہاں تو کوئی حجاب نہیں ہے۔" عورت نے کندھے اچکاتے ہوئے جواب دیا۔
"اوہ۔۔۔ آئے ایم سوری آنٹی۔، آپ کے فلیٹ کے دروازے پر لگی نیم پلیٹ دیکھ کر مجھے لگا آپ لوگ مسلمان ہیں"۔
لڑکی نے نیم پلیٹ کی طرف دیکھتے ہوئے شرمندگی سے کہا۔ جس پر جلی حرفوں میں مسنر عبدالحق لکھا ہوا تھا۔
٭٭٭

Post a Comment

0 Comments