نعتِ رسولﷺ
ہمارے مُحَمَّد ﷺ ہمارےمُحَمَّد ﷺ
حبیبِ خدا ہیں، دلارے مُحَمَّد ﷺ
شہنشاہِ محشر مُحَمَّد ﷺمُحَمَّد ﷺ
ہیں ساقٸِ کوثرمُحَمَّد ﷺ مُحَمَّد ﷺ
تمنّا ہے پہنچیں مدینہ مُحَمَّدﷺ
کہ مجدھار میں ہئے سفینہ مُحَمَّد ﷺ
ہو نظرِ کرم، ہم ہیں عاصی، مُحَمَّد ﷺ
شفاعت کے ہیں التماسی، مُحَمَّد ﷺ
دمِ مرگ چھائے بہارِ مُحَمَّد ﷺ
عطا ہو سمن کو دیارِ مُحَمَّد ﷺ
ڈاکٹر عائشہ سمن
0 Comments