Ticker

6/recent/ticker-posts

حجاب | شیریں دلوی



حجاب
شیریں دلوی
شہر کی مشہور سنار کی دوکان سےکچھ زیور چوری ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فٹیج میں دیکھا گیا۔۔۔ دو نقاب پوشوں کو۔۔۔ وہ کون تھیں اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اگلے روز دوکان کے باہر تختی لگا دی گئی، جس پر درج تھا۔۔۔حجاب کے ساتھ اندر آنا منع ہے۔
شہر میں راہ چلتی خواتین کے گلے سے چین اور زیوارت اچکنے کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔ پولس والے بھی پریشان ہیں۔۔۔ کیونکہ مجرم بائیک پر آتے ہیں اور ان کے سر پر ہیلمیٹ ہوتا ہے۔۔۔۔
ٹریفک پولس کا حکم ہے" بغیر ہیلمیٹ کے بائیک چلانے پر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔۔
٭٭٭

Post a Comment

0 Comments