پچیس لفظوں کی کہانیاں
احمد بن نذر
حلال
پانچ لاکھ رشوت وصول کی۔خوشی میں فرینڈز کو پارٹی دی۔ریسٹورینٹ پہنچا،ویٹر آرڈر لینے آیا تو دریافت کیا،
"ہم مسلمان ہیں،حلال کھانا دستیاب ہے؟"
"ہم مسلمان ہیں،حلال کھانا دستیاب ہے؟"
کامیاب
جاب نہیں مل پائی۔کاروبار شروع کیا،ڈوب گیا۔کھیتی میں لگا،نقصان اٹھانا پڑا۔اب "موٹیویشنل اسپیکر" ہوں، کامیاب ہونے کے طریقے بتاتاہوں۔
0 Comments