Ticker

6/recent/ticker-posts

ملے گی رحمتِ پروردگار توبہ سے ✍️محمد حسین مشاہد رضوی

ملے گی رحمتِ پروردگار توبہ سے
کلام : محمد حسین مشاہد رضوی

حیات ہوگی تری پُربہار توبہ سے
نصیب ہوگی تجھے خلد زار توبہ سے

گنہ کے بعد ندامت پسند ہے رب کو
رہے گا راضی سدا کردگار توبہ سے

بنالے اپنا تُو معمول روز و شب توبہ
ملے گی رحمتِ پروردگار توبہ سے

دُرود پڑھتے ہوئے فضلِ کبریا تُو مانگ
خدا بڑھائے گا تیرا وقار توبہ سے

خدا کا لطف جب ہوتا ہے اپنے بندوں پر
ولی بناتا ہے پھر بے شمار توبہ سے

خدا کے فضل سے آئی ہے مغفرت کی شب
نہ رخ کو موڑ اے عصیاں شعار توبہ سے

عطائیں ہیں یہ مشاہد خداے واحد کی
گناہ سارے دُھلیں بار بار توبہ سے


13 شعبان المعظم 1443ھ
17 مارچ 2022ء بروز جمعرات

Post a Comment

3 Comments

  1. ۔بہت خوبصورت رواں بامقصد کلام

    ReplyDelete
    Replies
    1. جزاک اللّٰہ خیرا کثیرا سلامت رہیں

      Delete
  2. جزاک اللّٰہ خیرا کثیرا سلامت رہیں

    ReplyDelete