حمد
سب کی بھوک مٹانے والا
سب کی پیاس بجھانے والا
کون ہے بولو ؛ اللہ اللہ
سورج ،چاند بنانے والا
تاروں کو چمکانے والا
کون ہے بولو ؛ اللہ اللہ
سب فصلوں کو اگانے والا
ہر تتلی کو اڑانے والا
کون ہے بولو ؛ اللہ اللہ
بادل کو برسانے والا
پھولوں کو مہکانے والا
کون ہے بولو ؛ اللہ اللہ
رحمت والا ، نعمت والا
حکمت والا، عظمت والا
کون ہے بولو ؛ اللہ اللہ
تبسم اشفاق شیخ ؔ
1 Comments
جزاک اللہ خیرا کثیرا
ReplyDelete