مسکان نے تو اپنی ہمت اور حوصلے کے بل پر بازی جیت لی ہے۔لیکن ملک بھر کے والدین کی فکریں بڑھا دی ہیں۔خوشبو محسوس کر رہی تھی کہ آج کل اس کے ابو جب بھی گھر سے نکلتے ہیں سر کو تھوڑا سا جھکا لیتے ہیں۔ابو شام کو گھر لوٹے تو اس نے دعا سلام کے بعد ابو سے پوچھا۔۔
"ابو میں دیکھ رہی ہوں مسکان معاملے کےبعد سے آپ جب بھی گھر سے نکلتے ہیں سر کو تھوڑا سا جھکا لیتے ہیں۔۔!!ایسا کیوں کرتے ہیں آپ۔۔۔!؟"
خان صاحب نے پر امید نظروں سے بیٹی کو دیکھا اور نہایت سلجھے ہوئے لہجے میں کہا۔۔۔
"خوشبو بیٹا۔! بیٹی کا کردار، عادت و اطوار طے کرتے ہیں کے باپ کو سر کتنا اٹھانا چاہیے۔۔!!"
"ابو۔۔۔!! کیا آپ کو میرے کردار پر شک ہے!!؟"
"قطعی نہیں بیٹا! لیکن تو حجاب نہیں پہنتی اس لیے میں سماج کے درمیان تھوڑا سر جھکا کر نکلتا ہوں!!"
"ابو۔۔! آج سے آپ معمول کے مطابق سر اٹھا کر گھر سے نکلیئے گا میں وعدہ کرتی ہوں آج کے بعد میں بنا حجاب کے گھر سے قدم نہیں نکالوں گی۔!!!"
٭٭٭
0 Comments