Ticker

6/recent/ticker-posts

حجاب | ڈاکٹر شیخ طاہرہ عبد الشکور

حجاب
ڈاکٹر شیخ طاہرہ عبد الشکور

اس کی تمام سہیلیاں اپنی مرضی کی مالک تھی۔اپنی پسند نا پسند کا اظہار بلا تامل کرتیں تھیں۔مگر ان کے گھر میں ابا جان کے حکم پر سر جھکایا جاتا۔ ٹیوشن سنٹر میں وہ اکیلی لڑکی تھی جو نقاب کی پابند تھی۔
عالیہ نے عافیہ سے کہا"آج رکشہ کی ہڑتال ہے بس سے جانا ہوگا" عافیہ نے نقاب کی گرہ لگائی اور عالیہ کے ساتھ باہر آگئی۔
بس میں بہت رش تھا۔آتے جاتے لوگوں کے دھکے لگ رہے تھے۔ بڑی مشکل سے وہ کھڑی تھی اسی وقت ایک شخص نے اپنی جگہ سے اٹھ کر عزت سے اسے بیٹھنے کے لیے جگہ دی۔وہ بیٹھ گئی۔ گھر کی طرف جاتے ہوئے عالیہ نے کہا" آج حالت خراب ہوگئی، مگر تم کیا جانو ہمیشہ تمھیں جگہ مل ہی جاتی ہے"
عافیہ کے کانوں میں ابا کے لہجہ کی گونج سنائی دی
"حجاب میں رہنے والی عورتوں کو تقدس کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے"
٭٭٭

Post a Comment

0 Comments