Ticker

6/recent/ticker-posts

سوچؔ پرویز انیس

سوچ
پرویز انیس

چائے کی ٹپری پر بیٹھے کچھ دوستوں میں گرما گرم بحث جاری تھی۔ شاید اسے بحث کہنا بھی غلط ہو , بلکہ لڑکیوں کو کوسنا شروع تھا۔ وجہ تھی ایک مقامی مدرسے میں کچھ لڑکیوں کا نقاب کے نیچے جینس اور ٹی شرٹ پہن کر مدرسہ آنا۔ جدید لباس میں ملبوس سارے دوستوں نے لڑکیوں کی اس خطا کو کفر کے قریب تک پہنچا دیا تھا۔
لیکن احمد ان کی باتوں کو خاموشی سے مسکراتے ہوئے سن رہا تھا۔ اس کی مسکراہٹ سارے دوستوں پر گراں گزری اور انھوں نے سوال داغا۔۔۔۔۔
" کیا تمھیں یہ صحیح لگتا ہے؟؟؟؟ "
احمد نے سنجیدگی سے کہنا شروع کیا۔۔۔
"اپنی اپنی سوچ ہے۔۔۔
تم لوگ ناراض ہو کہ لڑکیوں نے نقاب کے نیچے جینس اور ٹی شرٹ پہنی۔۔۔
میں اس لیے مسکرا رہا ہوں کہ لڑکیوں نے جینس اور ٹی شرٹ کے اوپر نقاب پہنا۔"
٭٭٭

Post a Comment

0 Comments