Ticker

6/recent/ticker-posts

شرط | ڈاکٹر انیس رشید خان

شرط
ڈاکٹر انیس رشید خان

پانچ سالہ نیلو بڑے شوق سے ممی ڈیڈی کی شادی کے البم میں ہر تصویر سے متعلق سوال کررہی تھی اور وہ دونوں اسے بڑے پیار سے تفصیلات بتاتے جارہے تھے۔
ایک تصویر میں اس نے غور سے دیکھا اور پوچھا۔۔۔ "ممی!۔۔۔ یہ کون ہے؟۔۔۔"
"بیٹا۔۔۔ یہ آپ کی ممی ہی تو ہیں۔۔۔ اپنی ممی کو نہیں پہچانا؟۔۔۔ "
"لیکن!۔۔۔ لیکن یہ تو نقاب والی کوئی آنٹی لگ رہی ہے؟۔۔۔"
اس بات پر وہ دونوں بے ساختہ ہنس پڑے۔ ہنستے ہنستے شاہین نے اپنے شوہر سے کہا۔۔۔ "جنید! وہ بھی کیا مزے دار دن تھے ناں۔۔۔ جب میں آپ کے امی کی خواہش۔۔۔ بلکہ۔۔۔ شرط۔۔۔ کی وجہ سے نقاب پوش۔۔۔ پردہ نشین۔۔۔ خاتون بن کر گھومتی تھی۔۔ "
اس بات پر وہ دونوں ایک بار پھر ہنس پڑے۔
انھیں ہنستا ہوا دیکھ کر کچھ نا سمجھتے ہوئے بھی معصوم نیلو اس مضحکہ خیز چیز کو دیکھ کر ہنسنے لگی۔
٭٭٭

Post a Comment

0 Comments