Ticker

6/recent/ticker-posts

چڑیوں کا دیس | شارق اعجاز عبّاسی

چڑیوں کا دیس
شارق اعجاز عبّاسی
چڑیاں کرتیں خوب تماشا
سب کی الگ الگ ہے بھاشا
اونچے سُر میں گائے کوئی
دھیرے گیت سنائے کوئی
کوئی اپنے پر پھیلائے
کوئی پھدک کر کے دکھلائے
کوئی خوب مچائے شور
دیکھو جھوم اٹھا ہے مور
کوئل کی ہے کوک نرالی
ہے یہ کتنی بھولی بھالی
طوطے کا ہے ایسا بول
کھولے ہے یہ سب کی پول
دیکھ نرالے ہنس کا حال
کوّا بھولا اپنی چال
دور گگن میں اڑتا باز
اپنی اڑان پہ جس کو ناز
بطخ گائے اپنا گانا
پانی میں مچھلی کو لبھانا
فاختہ کرتی حمد خدا کی
سب کو امن کا پاٹھ پڑھاتی
ہیں جو پرند پکھیرو سارے
جگ جاتے ہیں صبح سویرے
تم بھی اٹھو صبح سویرے
کہنا رب کا مانو اپنے

Post a Comment

0 Comments