سب کی لینا خبر خدواندا
✍️محمد حسین مشاہد رضوی
سر اُٹھائے ہے شَر خداوندا
وقت ہے پُر خطر خداوندا
سخت مشکل میں ہیں مکینِ وطن
سب کی لینا خبر خدواندا
جوش پر ظالموں کی شدت ہے
ہو کرم کی نظر خداوندا
چھوڑ کر سیرتِ شہِ بطحا
ہم ہیں زیرِ ضَرر خداوندا
ہر سو کمزور پڑگئے ہیں ہم
بخش فَتْح و ظفر خداوندا
تیرے احکام بھول بیٹھے جب
ہم ہوئے بے اثر خداوندا
بخش دے مغفرت کی شب آئی
زیر سے کر زَبر خداوندا
ہم کو توفیقِ توبہ مل جائے
ہو دعا میں اثر خداوندا
ہے دعا گو مشاہدِ رَضْوی
اُس کو تُو نیک کر خداوندا
🕌
عرض نمودہ : محمد حسین مشاہد رضوی
14 شعبان المعظم 1443ھ
18 مارچ 2022ء بروز جمعہ
0 Comments