معارف شاعر و ادیب محترم متین اچل پوری صاحب کی کتاب ’آج کا بچپن آج کی نظمیں‘ شائع ہو چکی ہے۔ متین اچل پوری صاحب اور ان کے صاحب زادے کی آج کامٹی آمد پر انھوں نے مجھے اپنی کتاب کی پہلی اعزازی کاپی پیش کی۔
”الفاظ پبلی کیشن اور ودربھ ہندی اردو پریس کے لیے یہ مسرت اور فخر کا مقام ہے کہ ہم متین اچل پوری صاحب کی ”آج کا بچپن آج کی نظمیں “ ادبِ اطفال کے بیش بہا خزانے کی صورت میں پیش کر رہے ہیں۔
اس بیش قیمتی مجموعے میں کل ایک سو پانچ نظمیں شامل ہیں۔ لائٹر، لفٹ ، خود کار جیسے عصر جدید کے عنوانات اور دیگر کئی عنوانات پر غالباً پہلی بار قلم اٹھا کر خوبصورت اور معنی خیز نظمیں تخلیق کی گئیں۔ ”دودھ کی بوتل “ تو ایک ایسی منفرد نظم ہے کہ اس عنوان پر دنیا کی کسی زبان میں نظم نہیں لکھی گئی۔ اسی طرح پلازمہ کے عنوان سے دو نظمیں شامل اشاعت ہیں۔ اس عنوان پر بھی اردو اور آس پاس کی زبانوں میں کوئی منظوم تخلیق نظر سے نہیں گزری۔
بیشک! موصوف کا تخلیق کردہ ادبِ اطفال عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہے جس میں زبان وادب کی شیرینی، لفظیات کی خوشبو، جذبات و احساسات کی خوبصورت ترجمانی، قوم و ملت کی فکریں، عالمی درد و الم، مذہبی قدریں اور حب الوطنی کے پاکیزہ جذبات کی عکاسی بھی پائی جاتی ہے۔
امید ہے آج کی نظموں کا یہ خوبصورت مجموعہ آج اور کل کے بچوں کو پسند آئے گا۔۔۔“
✍️ ریحان کوثر

0 Comments