لکھنؤ: اتر پردیش اردو اکادمی نے سال ۲۰۲۰ء کے انعامات کا اعلان کردیا ہے۔قومی سطح کا مولانا ابوالکلام آزاد انعام علی گڑھ کے پروفیسر اصغر عباس کو پانچ لاکھ روپے پر مشتمل دیا گیا ہے۔مجموعی ادبی خدمات کے لئے ایک ایک لاکھ روپے کے سات انعام دئے گئے۔ شاعری کے لئے شارق کیفی(بریلی) فکشن کے لئے خالد جاوید(بریلی) کو انعام سے سرفراز کیا گیا ہے۔ جبکہ مسعود حسن رضوی انعام برائے تحقیق شمس بدایونی(بریلی)،احتشام حسین انعام برائے تنقید پروفیسر عقیل احمد(علی گڑھ)، ادب ادب اطفال کے عرفان انصاری (جونپور)، بابائے اردو مولوی عبدالحق انعام برائے فروغ اردو ادب پروفیسر عبدالحامد (الہ آباد)، سائنس و ترجمہ کے لئے ڈاکٹر عبدالنصیب خاں(دہلی)کا انتخاب کیا گیا۔
ڈاکٹر صغریٰ مہدی کے نام سے موسوم قومی یکجہتی انعام پروفیسر وجے بہادر سنگھ(بنارس)اور انعام برائے خواتین درخشاں تاجور(گورکھپور) کو دیا گیا ہے۔ یہ دونوں انعام ایک ایک لاکھ روپے کے ہیں۔ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا امیر خسرو انعام مولانا ابوالقاسم فاروقی(الہ آباد)کو دیا گیا ہے۔پروفیسر محمد حسن انعام برائے تدریس یونیورسٹی، کالج ایک لاکھ روپے کا انعام ڈاکٹر معراج الحسن (مرادآباد)کو گیا ہے۔ پریم چند ایوارڈ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا پروفیسر شاہد حسین (گورکھپور) کو دیا گیا ہے۔ منشی نول کشور ایوارڈ برائے ادبی رسائل پچاس ہزار روپے کا ڈاکٹر سلیم احمد(لکھنؤ) کو دیا گیا ہے۔جبکہ صحافت کے شعبہ میں پرنٹ میڈیا کے لئے اکبر علی بلگرامی(لکھنؤ)اور حمایت حسین جائسی کو پچاس پچاس ہزار روپے کا دیا گیا ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کے لئے خورشید احمد(گونڈہ) کو پچاس ہزار روپے کا انعام دیا گیا ہے۔ نوجوان صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پچیس پچیس ہزار روپے کے دو انعام بالترتیب محمد عاطف(گورکھپور) اور محمد عامر(بارہ بنکی ) ، الیکٹرانک میڈیا محمد عرفان (تہذیب چینل،گورکھپور) کو دیا گیا ہے اور گورکھپورکے نوشاد احمد کو کتابت کے انعام پچیس ہزار روپے سے سرفراز کیا گیا ہے۔
اردو اکادمی نے چار زمروں میں کتابوں پر پچیس پچیس ہزار روپے کے پندرہ انعام، بیس -بیس ہزار روپے کے بیس انعام ، پندرہ -پندرہ ہزار روپے کے پچیس انعام اور دس -دس ہزار روپے کے ایک سو سولہ انعامات تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایوارڈ سب کمیٹی کی سفارشات پر غور کرتے ہوئے ان انعامات کی منظوری آج مجلس انتظامیہ نے اپنی ایک میٹنگ میں دی۔ اراکین اکادمی نے متفقہ طور پر ان انعامات کی توثیق کی۔ یہ اطلاع اکادمی کے سکریٹری نے اپنے ایک پریس اعلانیہ میں دی ہے۔
ایوارڈ برائے سال 2020
۱-پروفیسراصغر عباس ،علی گڑھ(مجموعی ادبی خدمات)مولانا آزاد ایوارڈ پانچ لاکھ روپے
۲-جناب شارق کیفی ،بریلی (برائے شاعری) ایک لاکھ روپے
۳-جناب خالد جاوید،بریلی (برائے فکشن) ایک لاکھ روپے
۴-جناب شمس بدایونی ،بریلی (مسعود حسن رضوی برائے تحقیق) ایک لاکھ روپے
۵-پروفیسرعقیل احمد(علی گڑھ) ( احتشام حسین انعام برائے تنقید) ایک لاکھ روپے
۶-عرفان انصاری، جونپور (ادب اطفال) ایک لاکھ روپے
۷-پروفیسر عبدالحامد(الہ آباد) (بابائے اردو مولوی عبدالحق انعام برائے فروغ اردو ادب) ایک لاکھ روپے
۸-ڈاکٹر عبدالنصیب خاں(دہلی) (سائنس ؍ترجمہ) ایک لاکھ روپے
۹-پروفیسر وجے بہادر سنگھ(بنارس) (ڈاکٹر صغری مہدی انعام برائے قومی یکجہتی) ایک لاکھ روپے
۱۰-درخشاں تاجور،گورکھپور (ڈاکٹر صغری مہدی انعام برائے خواتین ایک لاکھ روپے
۱۱-مولانا ابوالقاسم فاروقی، الہ آباد (برائے امیر خسرو) ایک لاکھ پچاس ہزار روپے
۱۲-ڈاکٹر معراج الحسن(مرادآباد) (پروفیسر محمد حسن انعام برائے تدریس یونیورسٹی؍کالج) ایک لاکھ روپے
۱۳-پروفیسرشاہد حسین(گورکھپور) (قومی سطح پریم چند ایوارڈ) ایک لاکھ پچاس ہزار روپے
۱۴- ڈاکٹر سلیم احمد، لکھنؤ منشی نول کشور ایوارڈ برائے ادبی رسائل پچاس ہزار روپے
۱۵-اکبر علی بلگرامی،لکھنؤ (برائے صحافت و پرنٹ میڈیا) پچاس ہزار روپے
۱۶-جناب حمائت حسین جائسی( جائس)(برائے صحافت و پرنٹ میڈیا) پچاس ہزار روپے
۱۷-جناب خورشید احمد (گونڈہ ) (صحافت ، الیکٹرانک) پچاس ہزار روپے
۱۸-محمد عاطف (گورکھپور) (برائے صحافت و پرنٹ میڈیا نوجوان صحافی) پچیس ہزار روپے
۱۹-جناب محمد عامر، بارہ بنکی (برائے صحافت و پرنٹ میڈیا نوجوان صحافی)پچیس ہزار روپے
۲۰-جناب محمد عرفان، گورکھپور تہذیب چینل، گورکھپور (الیکٹرانک میڈیا) پچیس ہزار روپے
۲۱-جناب نوشاد احمد، گورکھپور کتابت ایوارڈ پچیس ہزار روپے
٭٭٭
2020
25,000/=روپے
۱-اڑیا زبان و ادب کرامت علی کرامت
۲-الحاج عبدالطیف شفا چھپروی:احوال و آثار ڈاکٹر عبدالملک
۳-نقوش معنی خالد محمود
۴-دیدوران بہار پرفیسر عبدالمنان طرزی
۵-بیاض رشید حسن خاں ڈاکٹر ٹی آر رینا
۶-متن اور معنیاتی نظام معیدا لرحمن
۷-غزلوں کا عروضی تجزیہ مبارک جونپوری
۸-غداروں کی کارستانیاں ڈاکٹر محمد شاہد صدیقی
۹-فارسی میں بدیہہ گوئی کی روایت پروفیسر عراق رضا زیدی
۱۰-ہجور آما(ناول) شبیر احمد
۱۱-اندھیرے اجالے میں خلیل مامون
۱۲-خاموشی جرم ہے حنیف خاں
۱۳-کچھ شگفتگی کچھ سنجیدگی ابن کنول
۱۴-تذکرہ شعرائے بریلی ڈاکٹر سید لطیف حسین ادیب
۱۵-محمد حسن کے ڈراموں کاتحقیقی و تنقیدی مطالعہ ڈاکٹر ممنون عالم
٭٭٭
2020
20,000/=
۱-خم خانہ حافظ ڈاکٹر غلام اشرف قادری
۲-مشاہدات خواجہ محمد اکرام الدین
۳-رباعیات ابن آدم ڈاکٹر ابو اسامہ
۴-مبادیات موسیقی ہارون رشید
۵-اسد محمد خاں تخلیقی اظہار کے جہات عبدالرحمن فیصل
۶-کچھ طبیعت ہی کچھ ایسی پائی ہے تالیف حیدر
۷-چوری چورا کی بغاوت ضمیر احمد پیام
۸-گوہر تاریخ عارف حسن خاں
۹-دہلی میں ریڈیو نشریات صدف فاطمہ
۱۰-مداری پور جنکشن ڈاکٹر اسلم مرتضی
۱۱-جوگیندر پال حمید سہروردی
۱۲-آئینہ تنقید عبدالمتین جامی
۱۳-چھوٹی سی یہ دھرتی صادقہ نواب سحر
۱۴-ترقی پسند ادبی صحافت لئیق رضوی
۱۵-محاسن و معائب ڈاکٹر مجاہدالاسلام
۱۶-آئینہ حیران ہے ڈاکٹر مشتاق احمد
۱۷-اردو زبان فن تدریس محمد قمر سلیم
۱۸-ستم کی انتہا کیا ہے ڈاکٹر محمد کاظم
۱۹-رام پور کے فارسی گو شعراء ساجدہ شیروانی
۲۰-شب آویز قمر صدیقی
٭٭٭
2020
15,000/=روپے
۱-تذکرہ شعرائے مرادآباد ڈاکٹر محمد آصف حسین
۲-اردو فکشن تعبیر و تفہیم ڈاکٹر کہکشاں عرفان
۳-تفہیم و تحسین محمد شاہد پٹھان
۴-اردو میں حمد و نعت گوئی کی روایت ڈاکٹر شجاع الحق
۵-پریم چند کی کہانیوں میں پسماندہ طبقات کے مسائل ڈاکٹر جوہی بیگم
۶-تنقیدی و تحقیقی جہات ڈاکٹر قیام نیر
۷-دنیا کے آزاد ممالک سید عنایت اللہ ندوی
۸-تعبیرات ادب ڈاکٹر جہانگیر احمد خان
۹-اعجاز قلم انوارالحق شاداں
۱۰-بنگال میں اردو تحقیق ڈاکٹر سلمیٰ خاتون
۱۱-اشارات صحافت ڈاکٹر انیس صدیقی
۱۲-شعر کے پردے میں محمد دانش غنی
۱۳-طویل افسانہ صنف روایت اور تعبیر خوشتر زرین ملک
۱۴-اردو افسانے کا سرسری جائزہ ڈاکٹرشاذیہ ہدایت
۱۵-کینسر کا علاج ڈاکٹر سید محمد حسان نگرامی
۱۶-منزل بے نشاں عشرت ناہید
۱۷-راجندر سنگھ بیدی کی افسانہ نگاری ڈاکٹر پرویز شہریار
۱۸-جرا ٔت گفتار ڈاکٹر محمد یٰسین
۱۹-خواتین کے اردو افسانوں کا نفسیاتی مطالعہ ڈاکٹر شیبا قمر
۲۰-عکس معرفت مست حفیظ رحمانی
۲۱-نئی راہ نئی روشنی انور آفاقی
۲۲-گنجینۂ معنی ڈاکٹر سرفراز احمد
۲۳-ترقی پسند نظم کی فنی اور فکری اساس ڈاکٹر محمد شاہد
۲۴-یادرفتگاں کی گونج افتخار عظیم چاند
۲۵-فاختہ کی آواز عصمت ملیح آبادی
٭٭٭
2020
10,000/=روپے
۱-بے سحر رات اکرم نقاش
۲-سائنس اور سماج سید خالد
۳-اوراق ادب ڈاکٹر رحمن اختر
۴-عصر حاضر کی اردو شاعری میں کلاسیکی عناصر ڈاکٹرنازیہ امام
۵-دبستان مرشدآباد کے قدیم و جدید شعراء سیدہ جنیفر رضوی
۶-نیا حمام ڈاکٹر ذاکر فیضی
۷-معاصر اردو تنقید کا نیا منظر نامہ ڈاکٹر مظہر کبریا
۸-بچوں کے لئے تصویری کہانیاں رحمانی ثوبیہ صدف
۹-دلت ڈسکورس اور احمد صغیر کے دلت افسانے اما پتی
۱۰-ہم عصر خواتین افسانہ نگارایک جائزہ ڈاکٹر شاذیہ کمال
۱۱-لالہ و گل و بلبل وکیل نجیب
۱۲-دھوپ کی بالکونی سے علامہ عبدالمنان
۱۳-اقبال سہیل شخصیت اور فن ڈاکٹر عائشہ خاتون
۱۴-شیخ محمد عبدہ حیات اور کارنامے خالد شفاء اللہ
۱۵-ساحر لدھیانوی حیات و امتیاز ظفر اعجاز عباسی خرم
۱۶-دیوان ملکہ جاں ڈاکٹر شاہد ساز
۱۷-افکار جوہر ڈاکٹر کشور جہاں زیدی
۱۸-شاہکار وسیم فرحت علیگ
۱۹-فن اور فنکار انور بھدرکی
۲۰-مرزا پور کی ادبی تاریخ ڈاکٹر ظہیر محمد
۲۱-لہجوں کی مہک سراج زیبائی
۲۲-اورنگ آباد کے طبی نباتات ڈاکٹر رفیع الدین ناصر
۲۳-یادگار ساجد خیرآبادی
-۲-
۲۴-بند ہوا بازار عاصم گونڈوی
۲۵-ڈاکٹر قطب سرشار بحیثیت شاعر ، نقاد و مترجم ڈاکٹر محمد عبدالنعیم
۲۶-فکشن تنقید تکنیک تفہیم ڈاکٹر منور حسن کمال
۲۷-سفر کی خوشبو ڈاکٹر شکیل احمد
۲۸-ادبی سرچشمے ڈاکٹر فردوس جہاں
۲۹-ذوق پرواز شاہد اقبال
۳۰-ہندی کہانی کے ابتدائی نقوش اور چند اہم کہانیاں محمد نہال افروز
۳۱-اردو خطبات فن روایت اور تنقیدی مباحث ڈاکٹر عباس رضا
۳۲-کتب خانے اور ہندوستانی قومی لائبریریں وسیم سعید
۳۳-رنگ رنگ کے شاعر ساجد جلال پوری
۳۴-رومن اعداد سید اختر علی
۳۵-عورت اور اسلامی تعلیمات ڈاکٹر محمد عاصم ہاشمی
۳۶-سندیلہ کا شعری ادب ڈاکٹر نگار فاطمہ ہاشمی
۳۷-حریم لفظ و معانی ظہیر حسن ظہیر
۳۸-اردو کی خواتین ناول نگاروں میں کردار نگاری کے امتیازی پہلوڈاکٹر فردوس تقی
۳۹-ضرب لطیف ایس فضیلت
۴۰-مشتاق احمد یوسفی بحیثیت مزاح نگار(زرگزشت کی روشنی میں)نعیم اختر سراج خان
۴۱-ایوان فکر ڈاکٹر محمد ارشد حسین
۴۲-کتاب در کتاب ڈاکٹر وصی احمد شمشاد
۴۳-ندائے دل زرینہ بیگم زریں
۴۴-اصلاحی اور سبق آموز کہانیاں محمود احمد صدیقی
۴۵-بچوں کی انوکھی دنیا رحمانی سیدہ بانو
۴۶-عکس و آئینہ ڈاکٹر عدیلہ نسیم
۴۷-کشمیر ایک بازیافت سید نثار حسن گیلانی
-3-
۴۸-اردو میں سوانح نگاری کی روایت ڈاکٹر نزہت فاطمہ
۴۹-دنیا کی بہترین لوک کہانیاں رحمانی جمیل احمد
۵۰-ندی آواز دیتی ہے نمتا راکیش
۵۱-اوراقِ پریشاں فرزانہ اعجاز
۵۲-جہان اضطراب اختر کاظمی
۵۳-گاندھی جی اردو ادبا و شعراء کی نظر میں ڈاکٹر محمد محامد ہلال اعظمی
۵۴-صالحہ عابد حسین خواجہ عادل احسان
۵۵-مشق قلم ڈاکٹر مصباح احمد صدیقی
۵۶-میر محفوظ علی حیات اور ادبی خدمات ڈاکٹر محمد اسلم
۵۷-ہندتو کا مطلب بھارتی یکجہتی مسلم منافرت نہیں مترجم محمد مظہر حیات
۵۸-تشکیل اختر شاہ جہانپوری
۵۹-کیٹلاگ ریختہ ڈاٹ آرگ ڈاکٹر عبدالقدوس
۶۰-رشک قمر اگر نہ ہو عالم گورکھپوری
۶۱-عجائبات عالم انصاری محمد انور
۶۲-سائنسی قوس و قزح سیدہ فاطمہ زہرہ
۶۳-نقوش زندگی ڈاکٹر محمد انور حفیظ ندوی
۶۴-پکنک شاہ تاج خاں
۶۵-علامہ اقبال اور دیگر ڈرامے قاضی مشتاق احمد
۶۶-تذکروں کا اشاریہ ڈاکٹر محمد اطہر مسعود خاں
۶۷-زاویۂ نگاہ ڈاکٹر فرحت خاتون
۶۸-شہر دل کشا برہان پور ڈاکٹر یسین قدوسی
۶۹-سید نظیر حسن سخاؔ دہلوی کی ادبی خدمات ڈاکٹر شاہد احمد جمالی
۷۰-لب و لہجہ ڈاکٹر اشفاق احمد
۷۱-سنگ بنیاد احمد کمال حشمی
-4-
۷۲-سروش عیب التفات امجدی
۷۳-بھونڈی میں اردو نثر نگاری اصغر حسین قریشی
۷۴-کہکشاں حکمت شاہ آبادی
۷۵-ضیائے غزل قاری اشتیاق احمد ضیاء
۷۶-نقش قدم نیاز انصاری
۷۷-ماہ نیم شب مرغوب علی
۷۸-شہر کا سقراط وحید الرحمن عبید
۷۹-انتظار حسین کا تنقیدی شعور ڈاکٹر عبدالباسط
۸۰-رباعیات رباب رشیدی
۸۱-مثنوی خلفائے راشدین دلکش بدایونی
۸۲-شذرات ظل الرحمن و اشاریہ الحکمت حکیم شمیم ارشاد اعظمی
۸۳-شری گرو گرنتھ صاحب اور اردو ڈاکٹر ندیم احمد ندیم
۸۴-خلد بریں ارمانوں کی ڈاکٹر عبدالسمیع ہردوئی
۸۵-نقش مختار ڈاکٹر طارق مختار
۸۶-اردو ناولوں میں قومی یکجہتی کا مطالعہ ڈاکٹر عزیز احمد صدیقی
۸۷-گلہائے مدینہ مزمل خاں مزمل سنبھلی
۸۸-باب ہنر آصف صفوی
۸۹-کوثرصدیقی اپنی چند نگارشات کے آئینے میں ڈاکٹر سروشہ نسرین قاضی
۹۰-اردو افسانوں میں مسائل نسواں کی عکاسی ڈاکٹر نورالصباح
۹۱-اردو شاعری اور مہاتما گاندھی آصف ابرار
۹۲-شعاعیں روئے تاباں کی ریحانہ عاطف خیر آبادی
۹۳-سفر مدام سفر ڈاکٹر عزیز خیرآبادی
۹۴-بنواس شکیل اعظمی
۹۵-تفہیم و تعبیر عبدالباری قاسمی
-5-
۹۶-ودربھ میں اردو کے ہندو شعراء ڈاکٹر آغا غیاث الرحمن
۹۷-فکشن کے اعتراف میں ڈاکٹر محمد جاوید
۹۸-بچوں کے لئے تصویری کہانیاں رحمانی ثوبیہ صدف
۹۹-لوح و قلم تاج الدین شاہد
۱۰۰-جہان فکر و خیال ابو ذر انصاری
۱۰۱-شعرائے مالیگاؤں(جلد اول) خلیق الزماں نصرت
۱۰۲-ہند و ایران کا مشترکہ شاعرثنائی مشہدی ڈاکٹر شگفتہ نسرین قاضی
۱۰۳-التماس جمیل احمد جمیل
۱۰۴-بحر میر جنید اکرم فاروقی
۱۰۵-وسیلہ ٔنجات شارق لہر پوری
۱۰۶-فضائے رحمت معید بیتاب سلطان پوری
۱۰۷-کتاب کائنات رضوان احمد
۱۰۸-اردو کی اولین تخلیق ڈاکٹر محمد اسماعیل آزادؔ
۱۰۹-اردو تنقید کے تصورات کا مطالعہ ڈاکٹر محمود عالم جلال پوری
۱۱۰-حفیظ نعمانی ایک عہد ایک تاریخ محمد اویس سنبھلی
۱۱۱-آزادی کے بعد اردو فکشن تنقید ڈاکٹر محمد سلمان بلرام پوری
۱۱۲-نداکی تخلیقی صدا ڈاکٹر نعمان قیصر
۱۱۳- اسعد بدایونی تنقیدی دائرے میں خان محمد رضوان
۱۱۴-دیوان ملکہ جاں ڈاکٹر شاہد ساز
۱۱۵-اسلم جمشید پوری فن اور فنکار ارشاد سیانوی
۱۱۶-نقش محبت شاعر ؔ فتح پوری
0 Comments