Ticker

6/recent/ticker-posts

مناجات:جاہ و منصب چاہیے دولت نہ شہرت چاہیے ✍️ محمد توحید الحق

مناجات
✍️ محمد توحید الحق
🍁
جاہ و منصب چاہیے دولت نہ شہرت چاہیے
اے مرے مالک مجھے تیری عنایت چاہیے

جس جگہ جاؤں خدایا سر بلندی کر عطا
غیر بھی چاہیں مجھے بس ایسی عزت چاہیے

مال و زر کا میں نہیں طالب مرے پروردگار
روز و شب اے مالک کل تیری رحمت چاہیے

خواہش شہرت پسندی سے سدا محفوظ رکھ
جس میں ہو اخلاص یارب وہ عبادت چاہیے

تیرے دیں کے واسطے قربان ہو جانِ عزیز
مجھ کو ایسا حوصلہ اور ایسی ہمت چاہیے

ہر دعا انسان کی تاثیر رکھتی ہے ضرور
شرط یہ ہے آدمی کی صاف نیت چاہیے

تیرے ارض پاک کی مجھ کو زیارت ہو نصیب
روضۂ اطہر بھی دیکھوں ایسی قسمت چاہیے
🍁

Post a Comment

0 Comments