Ticker

6/recent/ticker-posts

نعت:رحمتوں کے نبی ہیں ہمارے نبی۔۔۔ ✍️ ڈاکٹرمحمد اسداللہ

نعت پاک
✍️ ڈاکٹر محمد اسداللہ 

🍁
رحمتوں کے نبی ہیں ہمارے نبی
آپ کی زندگی روشنی روشنی

خوابِ غفلت سے اک دن جگایا ہمیں
زندگی کا قرینہ سکھایا ہمیں

آپ ہی نے خدا سے ملایا ہمیں
ہم کو کافی ہے بس آپ کی رہبری

رحمتوں کے نبی ہیں ہمارے نبی
دے گئے ہم کو انسانیت کا چلن

دشمنی دوستی میں بدلنے کا فن
اپنے مالک سے ملنے کی سچّی لگن

کیسی نایاب چیزیں عطا آپ کی
رحمتوں کے نبی ہیں ہمارے نبی

ظلم و ظلمت میں سب کا سہارا بنے
علم و حکمت کے د ر وا کئے آپ نے

عدل و انصاف زندہ ہوا آپ سے
آپ دنیا میں حق کا پیام آخری

رحمتوں کے نبی ہیں ہمارے نبی
آپ کی زندگی روشنی، روشنی
🍁



Post a Comment

0 Comments