Ticker

6/recent/ticker-posts

تعارفی نشست:’افسانچوں کی الف لیلہ‘

تعارفی نشست:’افسانچوں کی الف لیلہ‘


’کُل ہند افسانہ نگار فورم‘ کے ترجمان واٹس ایپ گروپ’افسانہ نگار‘ اورالفاظ پبلی کیشن اینڈ ودربھ ہندی اردو پریس، کامٹی کی پیشکش سو افسانہ نگاروں کے ایک ہزار ایک افسانچوں اور ایک ہزار صفحات پر مشتمل کتاب ’افسانچوں کی الف لیلہ‘ منظر عام پر آنے کے موقع پر کامٹی اُردو رائٹرس فورم کے صدر ڈاکٹر محمد رفیق اے ایس صاحب کی صدارت میں ایک تعارفی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس کتاب کی پہلی کاپی معروف افسانہ نگار اور شاعر اور ادیب پرویز انیس صاحب کو آج بروز منگل مورخہ 12 اکتوبر 2021ء کو الفاظ پبلی کیشن اینڈ ودربھ ہندی اردو پریس کے دفتر بمقام ربانی آئی ٹی آئی املی باغ کامٹی (ناگپور) میں پیش کی گئی۔
اس خصوصی تعارفی نشست میں ڈاکٹر محمد نسیم اختر، پرویز انیس، نسیم سعید، زبیر اور امروہوی، تفضل جمال، توفیق احمد اور محمد اسلم تنویر بطور مہمانانِ خصوصی موجود تھے۔ اس تقریب میں نظامت کے فرائض ریحان کوثر نے انجام دیا۔ نسیم سعید نے انور مرزا اور ڈاکٹر نسیم اختر نے ریحان کوثر کا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد رفیق اے ایس صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں افسانچوں کی الف لیلہ کا جامع اور مکمل تعارف پیش کیا۔ افسانچوں کی الف لیلہ کی تعارفی تقریبات ملک کے مختلف علاقوں میں منعقد کی جائے گی۔ اس سلسلے کی اولین نشست کے دوران افسانچوں کی الف لیلہ کی اٹھارہ کاپیاں نقد خریدی گئیں۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments