Ticker

6/recent/ticker-posts

شاعر جامعہ ماسٹر اظہر حسین حیدری کی چوتھی کتاب ”اشک عزا “ کا اجرا


نیو کامٹی، مورخہ ٨ ستمبر ٢٠٢١ بروز بدھ بعد نماز مغرب مدرسۃ الرسولِ الاعظم نیو کامٹی میں ماسٹر اظہر حسین حیدری کا چوتھا شعری مجموعہ ”اشک اعزا“ (رسائی کلام) کی رونمائی بدست حجتہ الاسلام و المسلمین حضرت مولانا انصار علی ہندی کربلائی (مدیر جامعہ رسول اعظم، نیو کامٹی) کے دست مبارک سے عمل میں آئی۔ اس موقع پر ماہرِ تعلیم و ماحولیات اور کامٹی اُردو رائٹرس فورم کے صدر ڈاکٹر محمد رفیق اے ایس نے ماسٹر اظہر حسین حیدری کی شخصیت، فن اور شاعری پر اظہار خیال فرمایا۔ ناظم جلسہ محمد توحید الحق نے بہت خوبصورت انداز میں نظامت فرمائی۔ ریحان کوثر نے ہدیۂ تشکر ادا کیا۔
تقریب کا آغاز سید ضامن عباس عابدی نے تلاوتِ کلامِِ ربانی سے کیا اور الحاج حیات علی کربلائی نے نعت پاک پیش کی۔
تقریب میں ڈاکٹر افتخار حسین، سہیل عالم، انجینئر سلمان حیدر کربلائی، مولانا شمیم حیدر ناصری، مولانا محمد حسن اختر، پرویز احمد یعقوبی اور عمران آصف بطور مہمانان خصوصی موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments