Ticker

6/recent/ticker-posts

غزل: زندگی کہتے ہیں جس کو، وہ کتاب ✍️ حسنین عاقب

غزل
✍️ حسنین عاقب
🍁

زندگی کہتے ہیں جس کو، وہ کتاب
ہم نے تیرے نام کردی انتساب
جن کی اردو ٹھیک ہے نہ شاعری
مل رہا ہے ان کو غالب کا خطاب
کشتگانِ عشق پر اہلِ خرد
پڑھ رہے ہیں فاتحہ بہرِ ثواب
لوٹ کر میں جا نہ پایا اپنے دیس
منتظر تھا دیر تک اس کا شباب
کوئی کیا امید رکھے عشق سے
ابتداء اور انتہا جس کی خراب
روز کہتی ہے یہ مجھ سے مفلسی
پاؤں پھیلا رکھے ہیں، چل، آکے داب
دل لگی کو سرسری مت جانئے
دل لگی دل کا مکمل انجذاب
جن کے دل ہنگامہ جوئی سے ہوں دور
کیجئے ایسوں سے عاقب اجتناب
🍁 

Post a Comment

0 Comments