8️⃣
برین واش
افسانہ نِگار ✒️ شمیم جہانگیری
(کلکتہ)
ایونٹ نمبر26 🧑🏫 ٹیچر/معلّم
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 8
برین واش
افسانہ نِگار ✒️ شمیم جہانگیری
(کلکتہ)
ایونٹ نمبر26 🧑🏫 ٹیچر/معلّم
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 8
سر! ہملوگ ہمیشہ آپ کو یاد کرتے ہیں ۔ آج ہم لوگ جو کچھ بھی ہیں وہ صرف آپ کی تعلیمی و اخلاقی نصیحت کی بدولت۔
اچھا ابھی کیا کررہے ہو تم لوگ ؟
سر میں شکیل ایک سرکاری افسر ہوں ۔ اور یہ میرا دوست جمیل ایک بنک آفیسر۔
تم دونوں سے ملکر اور تمہارے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی ۔ مگر مجھے یاد رکھنے کی وجہ۔
سر آپ گیارہویں میں ہمارےانگلش کے کلاس ٹیچر تھے جو لڑکوں اور لڑکیوں کو نصابی تعلیم کے علاوہ موقع بہ موقع دوسرے شعبہ ہائے زندگی کے اخلاقی درس اور نصیحت بھی دیا کرتے تھے۔ جمیل نے کہا۔
ارے ہم ٹیچروں کو ٹیچر ٹریننگ میں یہ بتایا جاتا ہے کہ استاد کا فرض ہے All round development of a child
شکیل نے کہا۔ سر آپ نے کلاس کے پہلے دن لڑکوں سے کہا تھا کہ اپنے ماں باپ کے سپنوں کو یاد رکھنا انہیں تم لوگوں سے ایک کامیاب اولاد کی امیدیں بندھی ہوئی ہیں اور اس کامیابی کے لئے تمہیں صرف اپنی پڑھائی اور اپنے کیریئر پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔
جمیل نے بھی سر کو یاد دلایا کہ آپ نے لڑکیوں سے مخاطب ہوکر کہا تھا کہ تمہاری اپنی عزت تمہارے اپنے ہاتھ میں ہے ۔ یہ پیار محبت اور عشق کا چکر تم لڑکیوں سے آگے بڑھتا ہے۔ لڑکیاں اپنے قدم آگے نہ بڑھائیں تو لڑکوں کی مجال نہیں کہ وہ تمہاری طرف بڑھیں۔
بحیثیت ٹیچر آج بھی میں لڑکے اور لڑکیوں کا برین واش کرتا ہوں کہ اسی نوجوانی کی عمر میں عشق کا بھوت سر پر سوار ہوتا ہے تو اکثر بچے بہک جاتے ہیں اپنی پڑھائی لکھائی سے غافل ہوکر اپنا کیریئر چوپٹ کرلیتے ہیں۔
اس نازک اور حساس دور کوتم لوگوں نے سنبھال لیا اس لئے تم لوگ کامیاب ہو۔
ہاں سر ۔ اب ہملوگ ایک خوش حال زندگی گزار رہے ہیں ۔ جمیل اور شکیل نے ایک ساتھ اپنے ٹیچر سے کہا۔
دیکھو استاد کی زندگی میں اگر ایک بچہ بھی استاد کی باتوں سے متاثر ہوکر کامیاب ہوا تو سمجھو استاد کی زندگی بھی کامیاب کہ استاد ہمیشہ اپنے بچوں کی بھلائی چاہتا ہے۔
✍️✍️✍️
0 Comments