Ticker

6/recent/ticker-posts

پھل (افسانچہ )✒️ فرخندہ ضمیر

2️⃣1️⃣
پھل
افسانہ نِگار ✒️ فرخندہ ضمیر
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی/دیش بھکتی
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 19
پھل (افسانچہ )✒️ فرخندہ ضمیر

آج شمیم احمد اور انکے شاگرد کی خوشی کا ٹھکانہ نہی تھا۔انکے شاگرد ترون کمار کو ارجن اوارڈ اور انھیں درونا چاریہ اوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
پریس کانفرنس میں ان سے سوال کیا گیا۔۔
"سر آپکو اس ایوارڈ تک پہنچنے کے لئے کتنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا؟"
شمیم صاحب کے چہرے پر کرب جھلکنے لگا۔
"مجے بہت سی کڑوی سچّآ ئیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔اپنے وطن کا نام روشن کرنے کے لئے میں نے تیر اندازی میں بہت محنت کی ،لیکن اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے کی وجہ سے میرے بڑھتے قدموں کو روک دیا گیا ۔ میں نے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا کر اکیڈمی کھولی اور ذات پات کے بھید بھاؤ کو مٹا کر لائق کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے کا عہد کر لیا ۔اور آج اسکا پھل سامنے ہے۔
آگے بھی اس اکیڈمی سے کئ ستارے اپنے وطن کا نام روشن کریں گے ۔"
"سر آپ سچےّ دیش بھگت ہیں۔"
کئ رپورٹرز نے ایک ساتھ کہا۔
شمیم احمد کے ہونٹھوں پر ایک طنزیہ مسکراہٹ آگئ۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments