4️⃣
آسیب
افسانہ نِگار ✒️ رونق جمال
آسیب
افسانہ نِگار ✒️ رونق جمال
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی/دیش بھکتی
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 4
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 4
اس پر دیش بھکتی کا آسیب سوار تھا. اس لیے وہ عجیب عجیب حرکتیں کرتا رہتا تھا. خودبھی مصیبت میں پڑتااور گھر والوں کو بھی پریشان کرتا تھا. گزشتہ دنوں اس نےمہنگائی کے خلاف نکالی گئ ریلی میں شرکت کی اور دکانیں بند کروانے کے چکر میں پولس سے ہوئ تکرار اور مار ٹھوک کے الزام میں اسےجیل بھیج دیا گیا تھا.
اس نے جیل سے بھاگنے کا پلان بنایا کہ پندرہ اگست کو صبح صبح جیلر اور سپاہی سب کے سب جھنڈا لہرانے کے پروگرام میں مصروف رہیں گے بس اسی کا فائدہ اٹھا کر جیل سے بھاگ جاؤں گا.
اور اس نے کیا بھی ایسا ہی. وہ موقع کا فائدہ اٹھا کر جیل سے بھاگ کھڑا ہوا. سپاہیوں میں سے کسی کی نظر اس پر پڑ گئی تو سپاہی چیخ پڑا...
"پکڑو اسے.... وہ قیدی بھاگ رہا ہے...!"
اور وہ پوری قوت سے دوڑ رہا تھا اور جیل کی دیوار پھلانگنے ہی والا تھا کہ جیل کے بغل کی اسکول میں راشٹریہ گیت شروع ہو گیا اور وہ ساؤدھان کی حالت میں کھڑے ہوگیا....!
✍️✍️✍️
✍️✍️✍️
0 Comments