6️⃣
ثبوت
افسانہ نِگار ✒️ ڈاکٹر شیخ طاہرہ عبدالشکور
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی / دیش بھکتی
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 6
ثبوت
افسانہ نِگار ✒️ ڈاکٹر شیخ طاہرہ عبدالشکور
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی / دیش بھکتی
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 6
"ضروری تو نہیں کہ میں اپنی وفا ثابت کرنے کے لئے تمہارے ساتھ مندر جانا شروع کروں"
صداقت چاچا نے اپنے بچپن کے دوست وکاس سے کہا۔صداقت چاچا جو محلے میں سب کے چاچا تھے۔وہ اپنے نام کی طرح سچے اورسب کے ہمدرد تھے۔
وکاس نے کہا "برا مت ماننا،یہ آج کل جس قسم کے حالات ہیں اس میں لوگ ظاہر دیکھ کر ہی کسی بھی بات پر یقین کرتے ہیں. یاد ہے نا تم طبیعت کی ناسازی کےسبب دیوالی پر رمیش کے گھر نہیں جاسکے۔ اس پر سب نے تمہارے متعلق کیسی کیسی باتیں کی تھیں۔"
صداقت چاچا نے اداسی سے کہا" میرے دوست ہم ایک دوسرے کے خوشی و غم میں شامل ہوتے ہیں،دیش کی ترقی کے لئے ہم مل کر محنت کرتے ہیں۔ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کی بازی لگانے میں بھی پیچھے نہیں ہٹتے"
وکاس نے کہا" تم سو فی صدی سچ کہہ رہے ہو"
صداقت چاچا نے کہا"کیا تمہیں مجھ پر اپنی دوستی کو ثابت کرنے کے لئے میرے ساتھ مسجد میں جاکر نماز پڑھ کر اپنی دوستی کا ثبوت دینا ہوگا؟
✍️✍️✍️
0 Comments