متاعِ قیصر اور افکارِ اظہر شعری مجموعے کی تقریب اجراء
کامٹی اُردو رائٹرس فورم کے زیر اہتمام 8 اگست 2021ء بروز اتوار رات ساڑھے آٹھ بجے قیصر واحدی کا شعری مجموعہ ’متاعِ قیصر‘ اور اظہر حسین حیدری کا شعری مجموعہ ’افکارِ اظہر‘ کی تقریب اجراء ڈاکٹر خلیل اللہ پبلک لائبریری کامٹی میں منعقد کی گئی۔ جلسے کی صدارت کامٹی اُردو رائٹرس فورم کے صدر ڈاکٹر محمد رفیق اے ایس نے فرمائی اور فورم کے سیکریٹری آغا محمد باقر نقی جعفری نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیے۔
متاعِ قیصر کی رسم اجراء بدست منظورالحق شاکر اور افکارِ اظہر کی رسم اجراء بدست ڈاکٹر محمد نسیم اختر صاحب کے ذریعے انجام دی گئی۔ محمد ایوب، آصفہ انجم اور شازیہ بیگم شاذی نے شعری مجموعہ متاعِ قیصر اور قیصر واحدی کی شخصیت و فن پر مقالات پیش کیے اسی طرح ریاض الدین کامل اور نثار اختر انصاری نے اظہر حسین حیدری شخصیت و فن اور شعری مجموعے افکارِ اظہر پر مقالات پیش کیے۔
مولانا استاد روش جعفری، مولانا فیاض، صادق الزماں، سہیل عالم، پرویز انیس، شمیم اعجاز، رضوان رضوی، نسیم سعید، پرویز احمد یعقوبی، وقار احمد، نشاط اختر، محمد آصف وغیرہم بطور مہمانان خصوصی موجود تھے۔ ہدیۂ تشکر فورم کے جوائنٹ سیکریٹری ریحان کوثر نے پیش کیا۔
0 Comments