Ticker

6/recent/ticker-posts

بلیک باکس(افسانچہ )✒️ انور مِرزا

1️⃣8️⃣
بلیک باکس
افسانہ نِگار ✒️ انور مِرزا
ایونٹ نمبر 26 🧑‍🏫 ٹیچر/معلّم
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 18
بلیک باکس(افسانچہ )✒️ انور مِرزا

آرینج سِٹی میں درس و تدریس سے وابستہ کھٹّی میٹھّی زندگی میرے نان‌گرانٹیڈ اسکول کی طرح چل رہی تھی...
کل رات ایک ساتھ دو حادثے ہوئے
اُدھر...مسافر ہوائی جہاز
شہر کے ایک اسکول پر گِر گیا...
حال اور مستقبل ایک ساتھ تباہ ہوگئے...
اِدھر...وزیر تعلیم کے پی اے نے مجھے فون کیا...
’’آپ کے اسکول کی گرانٹ...مِنٹوں میں منظور ہوجائے گی… بس اپنا اسکول صدر بازار سے کہیں اور شِفٹ کر دیجئے...
اسکول کی قیمت بھی مِلے گی...
نئی زمین کے کاغذات قبول کر لیں...!"
ٹی وی پر تباہ شُدہ اسکول کا منظر بار بار دِکھایا جا رہا تھا...
میرے ذہن میں ’’ مے ڈے...مے ڈے...!‘‘
آواز گونج رہی تھی...
صبح اِسی کشمکش میں میَں کلاس روم پہنچا...
’’بچّو...! کیا تم جانتے ہو ہوائی جہاز میں موجود ’بلیک باکس‘ کِس رنگ کا ہوتا ہے...؟‘‘
کچھ بچّے مسکرائے...کچھ ہنسنے لگے
’’بلیک باکس تو بلیک...مطلب کالے رنگ کا ہی ہوگا نا سر...!‘‘
’’سوال پوچھنے کا مقصد یہی ہے کہ... ایسا نہیں ہے...!‘‘
’’ہوائی جہاز کا بلیک باکس...آرینج کلر کا ہوتا ہے سر..."
اچانک آخری بینچ کے بچّے صادق نے کھڑے ہو کر کہا...
یہ سُنتے ہی کلاس میں قہقہے گونجنے لگے
’’خاموش...!‘‘
میَں نے تعریفی نظروں سے اُس بچّے کو دیکھا
’’صادق کی بات بالکل سچ ہے...ہوائی جہاز کے بلیک باکس کا رنگ آرینج یا نارنجی ہوتا ہے...اِس میں حادثے سے قبل کی تمام باتیں اور آوازیں ریکارڈ ہو جاتی ہیں...ہوائی حادثے کے بعد اِس شوخ رنگ کے سبب بلیک باکس کو ڈھونڈنا آسان ہوتا ہے...‘‘
اُسی وقت ایک ملازم آیا...
’’ماسٹر صاحب...آپ کیلئے یہ پارسل آیا ہے
شِکشا منترالیہ کی طرف سے...‘‘

میَں نے دیکھا...
ملازم کے ہاتھ میں ایک آرینج باکس تھا...
ایسا لگا... باکس کا رنگ تیزی سے بدل رہا ہے...
اسکول پر جہاز گِرنے کا منظر
میری آنکھوں کے سامنے فلیش ہوا...
مگر ایک اصلی بلیک باکس...
آؤٹ آف فیشن ’بلیک بیری‘ موبائل میری جیب میں بھی تھا… جس میں کل رات کی فون کال ریکارڈ تھی...بس فیصلہ کرنا تھا...کہ
ہاتھ کِس باکس کی طرف بڑھانا ہے...!
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments