Ticker

6/recent/ticker-posts

جذبہ (افسانچہ )✒️ ڈاکٹر یاسمین اختر

3️⃣
جذبہ
افسانہ نِگار ✒️ ڈاکٹر یاسمین اختر
(بھاگلپور)
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی/دیش بھکتی
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 3
جذبہ (افسانچہ )✒️ ڈاکٹر یاسمین اختر

بیٹا..! تمہارے ابو بینک میں سی او کے پوسٹ پر اپلائی کرنے کے لئے کہہ رہے تھے۔"
"نہیں امی۔۔۔! میں بینک میں سروس نہیں کروں گا." آصف نے اپنی گردن نفی میں ہلادی۔
"تمہیں بی۔ ایڈ کرنے کے لیے کہا گیا، تم نے نہیں کیا۔بینک میں بھی سروس نہیں کرو گے۔پھرتم کروگے کیا۔۔۔۔؟" ماں نے ناراضگی ظاہر کی۔
"امی۔۔۔! میں آرمی جوائن کرنا چاہتا ہوں۔"
"ہمارے خاندان میں آج تک کسی نے آرمی جوائن کرنے کے بارے میں سوچا نہیں ہے۔تم نےاچانک فوج میں جانےکا فیصلہ کیسے لے لیا۔؟ "
"لوگ ہماری قو م کو غدار کہتے ہیں۔۔۔دہشت گرد کا نام دیتے ہیں۔میں آرمی جوائن کرکے وطن کی حفاظت کرنا چاہتا ہوں اور یہ ثابت کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم غدار نہیں ہیں۔ہمارے دل میں بھی وطن کی محبت کا جذبہ ہے۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

1 Comments

  1. ماشاء اللہ وطن پرستی کا جذبہ بیان کرتا ہوا افسانچہ بہت خوب

    ReplyDelete