Ticker

6/recent/ticker-posts

ثبوت (افسانچہ ) ✒️ سید محمد نعمت ﷲ

6️⃣
ثبوت
افسانہ نِگار ✒️ سید محمد نعمت ﷲ
(برنپور ،پچھم بردھمان ،پچھم بنگال)
ایونٹ نمبر 27🇮🇳 حُبّ الوطنی/دیش بھکتی
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 6
ثبوت (افسانچہ ) ✒️ سید محمد نعمت ﷲ

"میں مانتا ہوں کہ جنگ آزادی میں مسلمانوں کی مثالی کارکردگی سنہرے حرفوں سے لکھے جانے کے قابل تھی ، مگر......" سریواستو جی بولتے ہوئے رک گئے.
"مگر کیا؟"سرحد پر تعینات فوجی کے والد صدیقی صاحب نے ٹوکا.
 "مگر مسلمانوں نے تو اس کا انعام بھی ایک نئے ملک کی شکل میں لے رکھا ہے." صاف ستھرا ذہن رکھنے والے سریواستو جی آج زعفرانی رنگ میں نظر آئے.
 " اس وطن سے محبت رکھنے کی وجہ سے ہی تو مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے اسے ہی اپنا مسکن دوام بنانے کا فیصلہ کیا تھا. . حب الوطنی کے لئے اس سے بڑھ کر بھی کوئی دوسرا ثبوت دینا پڑے گا کیا ؟ "صدیقی صاحب اپنے دوست کے فرضی الزام سے یکسر ناراض نظر آئے.
" آپ تو خواہ مخواہ ناراض........."سریواستو جی کی بات ابھی پوری بھی نہیں ہوئی تھی کہ صدیقی صاحب کے موبائل فون پر ایک دل دوز خبر آئی جسے سن کر وہ سکتے میں آگئے پھر دفعتہً اٹھے اور ایک مشاق سپاہی کی طرح انہوں نے ورچوئل سیلوٹ کیا.
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments