مزاحیہ کلام
✍️ شاداب انجم
کامٹی ضلع ناگپور
حسن تیرا اور کِھلتا پِنک کُرتے میں ڈِیر
رنگ کچھ ہوتا اگر گہرا تری شلوار کا
منتظر اعلان کے تھے، ہاتھ میں لے کر کھجور
گل ہوئی بجلی تبھی جب وقت تھا افطار کا
میری حالت پر نہ جانا لکھپتی ہوں لکھپتی
خوب چلتا ہے صنم دھندہ مرا بھنگار کا
دوڑ کیا خرگوش سے جیتی تھی اس نے ایک بار
دے رہا ہے آج تک کچھوا سبق رفتار کا
لوٹ لیں گے دیس کو کوئی نہیں بولے گا کچھ
اب بدل کر بھیس انجم ہم بھی چوکیدار کا
٭٭٭
0 Comments