Ticker

6/recent/ticker-posts

چرخاب (افسانچہ )✒️ محمد عرفان ثمین

6️⃣
چرخاب
افسانہ نِگار ✒️ محمد عرفان ثمین
(گلبرگہ)
ایونٹ نمبر 28 🎨 ھزار رنگ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 6
چرخاب (افسانچہ )✒️ محمد عرفان ثمین 

ارمانوں کی سیج پر رُبا اپنے محبوب کی مضبوط بانہوں کے حصار میں تھی۔ وہ محبوب جس کی خاطر اس نے اپنے ماں باپ اور سماج کی پرواہ کی نہ اپنی عاقبت کی۔
کالج میں پرنس سے ملاقات کے ایک مہینے کے اندر ہی رُبا اس کی محبت میں بری طرح گرفتار ہو چکی تھی۔ پرنس بھی رُبا کو پسند کرنے لگا تھا ۔ چند مہینوں میں ہی دونوں کے بیچ قربتیں اتنی بڑھ گئیں کہ رُبا نے حیا کے سارےگہنے اتار پھینکے اور پرنس بھی ان مردوں میں سے نہیں تھا جو سمندر کو صرف کنارے سے نہارتے ہیں۔
آج بھی جب رُبا پرنس سے ملنے اس کے فلیٹ میں پہنچی تو رُبا کو دیکھتے ہی پرنس نے والہانہ انداز میں اسے گلے لگا لیا ۔ پھر دونوں طرف جذبات کے انگارے دہکنے لگے۔ تمنائیں مچلنے لگیں۔ قریب تھا کہ دونوں جذبات کی دھارےمیں بہہ جاتے ، پرنس کے موبائل فون کی ٹون بجنے لگی۔
پرنس نے بستر سے اُٹھ کر سائیڈ ٹیبل پر رکھا ہوا فون اٹھایا اور کال ریسیو کی۔
’’یار پرنس۔ بدھائی ہو۔ پتہ چلا ہے کہ تیرا 'آپریشن تتلی' سپھل ہوا ہے اور دھرم رکھشا سنستھا کی طرف سے تجھے پانچ لاکھ روپیوں کا انعام ملنے والا ہے۔‘‘
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments