Ticker

6/recent/ticker-posts

وجہ (افسانچہ )✒️ محمد رفیع الدین مجاہد

1️⃣3️⃣
وجہ
افسانہ نِگار ✒️ محمد رفیع الدین مجاہد
(اکولہ ۔ مہاراشٹر)
ایونٹ نمبر 26 🧑‍🏫 ٹیچر/معلّم
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 13
وجہ (افسانچہ )✒️ محمد رفیع الدین مجاہد

پرکاش گروجی کو کچھ زیادہ ہی اداس دیکھ کر ضیاء سر کہنے لگے۔
’’ریٹائرمنٹ سے دو دن پہلے یہ اداسی کیوں؟ ہمیں ایک دن یہ دن تو دیکھنا ہی تھا!‘‘
’’بہو اور بیٹوں کے رویے میں تبدیلی محسوس کر رہا ہوں اور بیوی کے رویے کو سمجھ نہیں پا رہا ہوں ۔‘‘ پرکاش گروجی نے جواب دیا۔
’’ یہی بات میں نے بھی محسوس کی ہے ۔‘‘ ضیاء سر نے ایک سرد آہ بھر کر کہا۔
’’ وجہ !؟‘‘ پرکاش گروجی نے حیرت سے پوچھا۔
’’ پرانی پنشن اسکیم بند ہو گئی ہے نا! اب ہمیں نئی پنشن اسکیم کے تحت وظیفہ ملا کرے گا ۔‘‘ ضیاء سر بولے ۔
’’یعنی اب ہمیں پرانے پنشنرز کی طرح ہر ماہ اتنی کثیر رقم نہیں ملے گی کہ گھر والے بھی کچھ ملتے رہنے کی امید میں ہمارا خیال رکھیں!‘‘ پرکاش گروجی نے پھر پوچھا۔
’’ہوں۔۔۔‘‘ ضیاء سر کی’ ہوں‘ لمبی ہوگئی تھی اور وہ دور خلاء میں گھورنے لگے تھے ۔ پرکاش گروجی کی نگاہیں بھی اس طرف اٹھ گئیں ۔ اندھیرا ہونے والا تھا۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments