Ticker

6/recent/ticker-posts

ٹیوشن سر (افسانچہ) ✒️ شارق اعجاز عبّاسی

4️⃣
ٹیوشن سر
افسانہ نِگار ✒️ شارق اعجاز عبّاسی
ایونٹ نمبر 26 🧑‍🏫 ٹیچر/معلّم
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 4
ٹیوشن سر (افسانچہ) ✒️ شارق اعجاز عبّاسی

راکیش پچاس سال کی عمر میں بھی 25-30 سے اوپر کا نہ لگتا تھا۔خود کو ایسا مینٹین کر کے رکھا تھا۔ہر وقت بنا ٹھنا رہنا۔بلا ناغہ جِم جانا، مہنگے سے مہنگے ڈزائنر کپڑے، جوتے، گھڑی، موبائل، پین، ایکسیسریز، جنھیں دیکھتے ہی کوئی بھی کمسن نوجوان لڑکی لٹّو ہوجائے۔ اس نے پروفیشن بھی ایسا ہی چنا تھا کہ ہر وقت اس کا سابقہ اللڑھ جوان لڑکیوں سے پڑتا تھا۔
ایم ایس سی میتھس کرنے کے بعد کئی اسکولوں میں نوکری کی مگر اس کی آزادانہ طبیعت کو راس نہ آئی۔ تب اسے ایک ہائی پروفائل برآڈمائنڈیڈ پرائیویٹ اسکول کی بارہویں جماعت کی لڑکی کو ٹیوشن پڑھانے کا موقع ملا۔جو اس کا پہلا شکار بنی۔
پھر کیا تھا اس نے اپنی خدمات صرف اسی کیٹیگری کے لیے وقف کردیں۔ پڑھانے میں وہ کوئی کثر نہ چھوڑتا اور کچھ ایسی تراکیب و سوالات اسٹوڈینٹس کو محیاّ کرا دیتا جو سو فیصد کامیابی کی گارنٹی ہوتے۔ اس کی ان خدمات کے لیے والدین اسے منہ مانگی رقم دیتے اور اسٹوڈینٹ بھی ہر طرح سے کوآپریٹ کرنے کو تیّار رہتیں۔ کام کا کام گٹھلیوں کے دام۔ اسی پیشہ کی بدولت اس نے آدھی دنیا دیکھ لی۔ اپنی پہچان شہر کے ایلییٹ کلاس میں بنا لی۔ پچھلے پچیس سالوں میں اس نے پاش کالونی میں ایک گھر، عمدہ کار، ریسنگ بائیک نہ جانے کیا کیا اورکون کونسی کلبس کی ممبرشپ حاصل کرلی تھی۔اس کی اکلوتی بیٹی شِکھا شہر کے سب سے مہنگے اور مشہور پرائیویٹ اسکول میں پڑھتی تھی۔
وہ بہت مطمئن تھا۔
ڈرائنگ روم میں بیٹھا قد آدم ایل ای ڈی کے سامنے سُستا رہا تھا کہ اچانک اٹھارہ سالہ شِکھا ہاف پینٹ پہنے ٹریول بیگ گھسیٹتی آئی اور بتایا،’’ہائے ڈیڈ! لائف ہیڈ بیکم سو بورِنگ، آئی ایم گواِنگ ٹو بینگکاک فار ون ویک ود ٹیوشن سر۔ ٹیک کیر!!!!‘‘
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments