1️⃣8️⃣
بنجر زمین
افسانہ نِگار ✒️ ڈاکٹر نسرین رمضان سید
(پونے)
بنجر زمین
افسانہ نِگار ✒️ ڈاکٹر نسرین رمضان سید
(پونے)
ایوینٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی/دیش بھکتی
"اجالا ٹی وی" کے رپورٹر نے ریٹائرڈ فوجی سورج کے کچے مکان کی کنڈی کھٹکھٹائی ـ جب دروازہ کھلا تورپورٹر نے دیکھا سادہ لیکن صاف ستھرے کپڑے پہنے گھٹیلے بدن سفید بالوں اور آنکھوں میں اعتمادی لئے بارعب شخص سامنے کھڑا ہے ـ رپورٹر کے ہاتھ خود بخود جڑ گئے اور آنکھیں جھک گئیں۔
انٹرویو شروع ہواـ رپورٹر پوچھنےلگا، آج آپ کے گاؤں میں منتری جی آنے والے ہیں ـ یودھ میں شہید ہوئے فوجیوں کی یاد میں سمارک کی سنگِ بنیاد رکھنےـ آپ کو بھی بلایا ہوگاـ" سوال کے جواب میں فوجی سورج کے چہرے کی معنی خیز مسکان سے رپورٹر کو اپنے سوال کا جواب مل گیا ـ
رپورٹر نے پوچھا، " میں نے سنا ہے کہ سرکار نے جو زمین آپ کو الاٹ کی ہے، منتری جی نے سمارک کے لئے مانگی تھی ، لیکن آپ نے منع کر دیاـ " سورج نے اسباط میں سر ہلایاـ رپورٹر طیش میں آگیا ـکہنے لگا، " آپ کیسے دیش بھکت ہو۔ آپ کو تو فخر ہونا چاہئے تھا کہ آپ کی زمین پر سمارک بنتا، زمین کا صحیح استعمال ہوتا ـلیکن آپ تو ـــــ"اس نے جملہ ادھورا چھوڑ دیا۔
سورج نے ایک بھرپور نگاہ اس پر ڈالی ـاور اپنے پیچھے آنے کا اشارہ کر ایک طرف چل دیا ـکچھ دور تک سورج کے ساتھ چلنے پر رپورٹر کو اندازہ ہوگیا کہ گاؤں والے سورج کی کس قدر عزّت کرتے ہیںـ راستے میں جو بھی ملتاسورج کو احترام کی نظر سے دیکھتا اور ابھیوادن کرتاـ

گاؤں سے باہر آکر ایک جگہ کے سورج رک گیاـ رپورٹر نے دیکھا دو ایکڑ کے قریب بنجر زمین ہے جس کے اطراف باڑھ لگی ہوئی ہے ـ اس کے کچھ حصّے میں گھر اور کھیتی میں استعمال ہونے والی لوہے کی چیزوں سے جگاڑ لگا کر ورزش کی مختلف چیزیں بنائی گئی ہیں اور وہاں دس پندرہ نوجوان ورزش کرنے میں مصروف ہیں ـ "
کیمرہ مین مختلف اینگل سے ان کی شوٹنگ کرنے لگا تھاـ رپورٹرسورج سے چند سوال اور کرنا چاہتا تھا کہ اسی اثنا میں گاؤں سے پٹاخے پھوٹنے کی آوازیں آنے لگیں ـ رپورٹر نے گاؤں کی طرف دوڑ لگا دی اور ساتھ ہی کیمرہ من کو آوازدی، "ارے بھائی دوڑو ـرکشا منتری جی آ گئے ـ"
سورج نے گہری آسودہ سانس لی اور بنجر زمین پر اس نے لگائے بورڈ کی جانب دیکھنے لگا جس پر لکھا تھا، "موفت سینک پرشکشن کیندرـ"(مفت- فوجی تربیتی ادارہ)
✍️✍️✍️

0 Comments