Ticker

6/recent/ticker-posts

اشراقیین(افسانچہ )✒️ ڈاکٹر نورالامین

1️⃣9️⃣
اشراقیین
افسانہ نِگار ✒️ ڈاکٹر نورالامین
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی/دیش بھکتی
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 19
اشراقیین(افسانچہ )✒️ ڈاکٹر نورالامین

رات کی رانی کے پھول کھلتے اور مرجھا جاتے......
دسمبر کا مہینہ آیا اور چلا گیا...... جو پین اس نے کیلنڈر پر نشان لگانے کے لئے رکھا تھا اس کی سیاہی بھی ختم ہونے کو تھی......کبھی کبھی وہاں جب بارڈر پر نیٹ ورک کچھ ٹھیک رہتا تو ایک آدھ مرتبہ ہلکی سی صورت نظر آجاتی... لیکن جی ہلکا کرنے کا موقع نہیں ملتا......تب وہ شادی کا البم نکالتی اور رو کر جی کو ہلکا کر لیتی..... یا اس کی تصویر کو سینے سے لگاتی..... پھر اسے ہوش نہیں رہتا کہ کب تصویر کے پرزے پرزے ہو گئے....!!!!
کمرے کی تنہائی ناگوں کی طرح ڈستی اور یادیں پھانس بن کر سینہ کے آر پار ہو جاتی.....
لیکن اس نے کبھی اسے چھوٹی لے کر آنے کے لیے اصرار نہیں کیا...... سلگتی، جلتی اور خود ہی خود کو تسلی دیتی...... لیکن نہ کبھی مجبور ہوتی اور نہ مجبور کرتی.......
جب تب چوڑیاں کھنکنا بند ہو جاتی تو اس اپنے تنہا ہونے کا احساس شدت سے ہوتا...... یہ ایسا احساس و کرب تھا جسے وہ کسی کو بتلا نہیں سکتی تھی البتہ ہر ایک سے چھپا ضرور لیتی....... پھر یوں جب موبائل کی گھنٹی بجتی اور ادھر سے آواز آتی.....
"مائے ڈیر رییل ہیرو ایڈ سولجر" تو خوشی کے آنسوؤں میں کیا بہہ جاتا اور کیا رہ جاتا اس کا حساب وہ لگا سکتی ہے اور نہ اسے پڑھنے والا.....
کیوں؟؟؟
اشراقیین تو سمجھ کر بھی کیا سمجھا....!!
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments