Ticker

6/recent/ticker-posts

سیڑھیاں (افسانچہ) ✍️ اقبال نیازی

سیڑھیاں
(افسانچہ)
✍️ اقبال نیازی
سیڑھیاں (افسانچہ) ✍️ اقبال نیازی

"وہ اتنی اونچائی پر ہے دنیا اسے جھک جھک کر سلام کر رہی ہے, اُس کی جئے جئےکارکر رہی ہے۔۔ تم بھی اُوپر چڑھنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے؟؟؟؟"
"میں نے کئی بار کی۔۔۔لیکن وہ لوگ جو بظاھر سیڑھی کو تھامے ہوئے ہیں وہ کسی کو اُوپر چڑھنے نہیں دیتے۔۔ہر بار ٹانگ کھینچ کر نیچے گرا دیتے ہیں۔۔یا سیڑھی کو اتنی زور زور سے ہلاتے ہیں کہ کوئی اُوپر چڑھ ہی نا سکے۔۔۔۔"
"پھر وہ۔۔۔۔وہ اُوپر کیسے چڑھ گیا؟؟" وہ چڑ کر بولا،
میں نے اپنے اندر پھڑپھڑانے والے پروں کو سمیٹتے ہوئے کہا۔۔۔۔۔
"میرے شانوں پر پير رکھ کے!"

Post a Comment

0 Comments