مہاراشٹر کے شہر ناگپور سے تشریف لائے شاعر مبصر ناول نگار اور ادیب الاطفال وکیل نجیب کی کتاب " لالہ وگل وبلبل" کی تقریب ِ رسم اجرا ء کے موقع پر، ایک تحریری مضمون ڈاکٹر نخشب مسعود چئیرمین انٹرنیشنل افسانچہ فاؤنڈیشن مالیگاؤں نے پیش فرمایا.... جسے تمام حاضرین نے پسند فرمایا. اور داد وتحسین سے نوازا...
”ادبِ اطفال کے درخشاں آفتاب: وکیل نجیب“
✍️ ڈاکٹر نخشب مسعود
✍️ ڈاکٹر نخشب مسعود
وکیل نجیب کا شمار ادب کی کثیرالجہت ادباء میں ہوتا ہے، اکیسویں صدی کے ادب اطفال میں ان کا نام نہایت اہم اور بہت ہی درخشاں اور نمایاں ہے، آپ کاتعلق مہاراشٹر کے شہر ناگپور سے ہے. حال ہی میں آپ کو ساہتہ اکاڈیمی دہلی اور مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتہ اکاڈیمی اکیڈیمی نے ادب ِ اطفال کے گرانقدر ایوارڈ سے سرفراز کیا. اسی طرح آپ کو ملک کی دیگر ریاستوں اور تعلیمی وادبی اداروں، انجمنوں اور اکیڈیمیز نے اعزازات و ایوارڈز سے نوازا ہے. یہ بھی ادیب الاطفال وکیل نجیب کےلئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔
اسی طرح آپ آج ہمارے درمیان موجود ہیں اور ان کے مضامین کی کتاب "لالہ و گل و بلبل" کا اجراء شہر مالیگاؤں میں عمل آیا یہ ہم اہلیان علم وادب کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں. یہ موصوف کی شہر مالیگاؤں سے تعلق کی دیرینہ و گہری دلیل ہے۔
موصوف کاجنم یکم جولائی 1946 کو ہوا. آپ کے والدین نے عبدالوکیل نام رکھا. ادبی دنیا میں وکیل نجیب کے نام سے متعارف ہوئے. ایم اے. بی ایڈ تک تعلیم پائی، اسلامیہ اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ ہوئے اور وہیں سے پرنسپل شپ کے جلیل القدر عہدے سے سبکدوش ہوئے۔
آپ نے بچوں کے لئے بہت ساری دل چسپ کہانیاں لکھیں، بچوں کےلئے ناول بھی تحریر کئے. آپ کی زیادہ تر دل چسپی ناول نویسی کی طرف رہی ہے. 19_20 ناول. بےشمار کہانیوں کے مجموعے، اور ڈراموں اور سفر ناموں پر بھی آپ کی تصنیف نظر آتی ہیں۔
آپ نے ایک منظوم ڈرامہ بھی تحریر کیا ہے.
آپ کی اہم تصانیف یہ ہیں:
📌بے زبان ساتھی
📌جنگل کی امانت
📌مہر بان جن
📌خوفناک حویلی
📌جاں باز ساتھی
📌غدار وزیر
📌واپسی
📌انوکھی دوا
📌سازش
طبع زاد سائنسی ناول
📌 کمپیوٹان
📌معصوم بجوکا
📌غم گسار
📌مسیحا
قابلِ تحسین اور لائق ِ مطالعہ تصانیف ہیں۔
آپ کا اسلوب ِ نگارش سادہ ،دلکش اور دل نشیں ہے، چھوٹے چھوٹے جملوں میں معنی آفرینی کرنے کا ہنر جانتے ہیں.
یہی وجہ ہے آپ کو بچوں کا ناول نگار کہا جاتا ہے..
ڈاکٹر نخشب مسعود
آپ کا اسلوب ِ نگارش سادہ ،دلکش اور دل نشیں ہے، چھوٹے چھوٹے جملوں میں معنی آفرینی کرنے کا ہنر جانتے ہیں.
یہی وجہ ہے آپ کو بچوں کا ناول نگار کہا جاتا ہے..
ڈاکٹر نخشب مسعود
چئیرمین انٹرنیشنل افسانچہ فاؤنڈیشن. مالیگاؤں مہاراشٹر
8/8/2021
8/8/2021
بروز اتوار شام بعد از مغرب.
0 Comments