Ticker

6/recent/ticker-posts

حمد ✒️ متین اچل پوری

حمد
شاعر ✒️ متین اچل پوری
سبق واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
حمد شاعر ✒️ متین اچل پوری

عام کروں پیغام ترا
بھائے مجھے یہ کام ترا

پتہ، پتہ نام ترا
خوشبو ہے پیغام ترا

بل کھاتی بیلیں ہیں تری
پیپل تیرا ، آم ترا

چڑیاں باغوں میں چھیڑیں
نغمہ صبح و شام ترا

چاندنی ہے تحفہ انمول
دھوپ بڑا انعام ترا

دیں ہم تو اپنوں ہی کو دیں
فیض ہے لیکن عام ترا

راحت اور مصیبت میں
آئے زباں پر نام ترا

تیرے نور سے چمکا ہے
یہ بندہ گمنام ترا
🌳


Post a Comment

1 Comments