1️⃣4️⃣
گُرو دَکشِنا
افسانہ نِگار ✒️ سید محمد نعمت ﷲ
(برنپور ،پچھم بردھمان ،پچھم بنگال)
ایونٹ نمبر 26 🧑🏫 ٹیچر/معلّم
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 14
گُرو دَکشِنا
افسانہ نِگار ✒️ سید محمد نعمت ﷲ
(برنپور ،پچھم بردھمان ،پچھم بنگال)
ایونٹ نمبر 26 🧑🏫 ٹیچر/معلّم
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 14
میری اہلیہ نے فون تھماتے ہوئے کہا۔
’’ٹیچر ٹریننگ کالج کے پرنسپل نیازی صاحب کا فون آیا تھا، نیٹ ورک میں گڑبڑی کی وجہ سے فون ڈسکنیکٹ ہوگیا ہے۔‘‘
نیازی صاحب کا نام سنتے ہی مجھے ٹیچر ٹریننگ کے زمانے کا منظر آنکھوں کے سامنے کسی فلم کے فلیش بیک کی طرح گھوم گیا۔ موصوف اصول کے سخت پابند تھے۔ ٹیچر ڈے کے موقع پر تحفے تحائف لینے سے سخت گریز ہی نہیں کرتے بلکہ بڑے رعب سے منع بھی فرماتے۔’’ اگر مجھے کسی طرح کا فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی تو میرے پاس جو انٹرنل مارکس ہیں، انہیں کاٹ کر دیئے جائیں گے۔‘‘
میں نے فوراً کال بیک کیا تو موصوف کہنے لگے۔
’’توفیق میاں! بڑی مشکل سے تمہارا فون نمبر حاصل کرنے میں مجھے کامیابی ملی ہے ۔‘‘
میں نے شکریہ کہتے ہوئے یاد کرنے کا مقصد پوچھا تو وہ کہنے لگے۔
’’اس بار میری بیٹی نے بارہویں کا امتحان دیا ہے۔‘‘
’’بڑی خوشی کی بات ہے سر!‘‘ میں نے تعظیماً کہا۔
’’بات دراصل یہ ہے کہ اس کی کیمسٹری کاپی تمہارے پاس جانچ کے لئے گئی ہے، ذرا دیکھ لوگے۔‘‘
✍️✍️✍️
0 Comments