Ticker

6/recent/ticker-posts

بھیڈو (افسانچہ) ✒️ نورالامین

1️⃣4️⃣
بھیڈو
افسانہ نِگار ✒️ نورالامین
ایونٹ نمبر 26 🧑‍🏫 ٹیچر/معلّم
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 14
بھیڈو (افسانچہ) ✒️ نورالامین

شجاع کامل....!!!
اپنا بھیڈو....!!!
ہاں اپنا بھیڈو....!!!
اور سن سچا بھیڈو....!!!! یادوں کی پگڈنڈیوں پر چلتے چلتے دونوں میاں بیوی بہت دور پیچھے ماضی کی طرف چلے آئے تھے.....
دونوں کے پاس کیا کچھ نہیں تھا سنانے کو ....
بہت سارا....
کچھ تو کامن سلوک بھی تھا... اپنے استاد شجاع کامل کے بارے میں سنانے کو...
جسے دونوں جانتے تھے..... شیئر بھی کرتے اور چھپاتے بھی تھے ....!!!! اپنے استاد سے چند وعدے جو کر رکھے تھے....
پینسل،
کاپی
اور.....
یہ بھی کہ بدن میں جو خون گردش کر رہا ہے یہ بھی بھیڈو کی کھلائی غذا کا ہے......
وہ استاد کم دوست زیادہ تھے اور انھیں ہمارا بھیڈو کہنا بہت پسند تھا.....
ہم سب کا..... گھر کی تنگ دیواروں اور باپ کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ مجبوریوں کے بیچ ترقی راہ پانا آسان نہ تھا.....
دونوں میاں بیوی کے احساسات اپنے استاد کے لیے عجیب تھے......جس نے نہ صرف علم عطا کیا بلکہ وہ سب کچھ کیا جو اس کے طالب علموں کے لیے اہم اور ضروری تھا.....
آج وہ سبکدوش ہو رہے ہیں.... انھوں نے و داعیہ تقریب میں آنے سے سختی سے منع کیا ہے...... اور واٹس آئیپ پر وائس میسج بھی کہ ڈاکٹروں کی ذمہ داری لوگوں کے کئے احسانوں کو گنوانا نہیں بلکہ مریضوں کی خدمت کرنا ہے......
ایک بات میں نے تم سے چھپائی ہے...... وہ تم کو پرپوز کرنے کا مشورہ ان کا ہی تھا....
کیا....؟؟؟
اور
مجھے قبول کر نے کا حکم ان کا......!!!!!
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments