3️⃣
ماں تجھے سلام!
افسانہ نِگار ✒️ سید محمد نعمت ﷲ
(برنپور ،پچھم بردھمان ،پچھم بنگال)
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی/ دیش بھکتی
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر3
ماں تجھے سلام!
افسانہ نِگار ✒️ سید محمد نعمت ﷲ
(برنپور ،پچھم بردھمان ،پچھم بنگال)
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی/ دیش بھکتی
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر3
ایک ہی ماہ کے اندر حُسینہ گاؤں کی ایک بدنصیب ماں بلقیس بی بی کے دو دو کنوارے فوجی بیٹے دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے شہید ہوگئے تھے۔
دوسرے بیٹے کی شہادت پر تو گاؤں کے لوگ بھی سکتے میں آگئے۔ بوڑھی ماں کی زبان تو شدید صدمے کی وجہ سے گنگ ہوگئی۔ جب دوسرے بیٹے کا جسد خاکی گاؤں پہنچا تب ضلع مجسٹریٹ نے وزیر اعلیٰ کے تعزیتی پیغام کے ساتھ چھوٹے بیٹے کے لئے ریاستی سکریٹریٹ میں ملازمت کا تقرری نامہ بھی پیش کیا جسے ماں نے تسلیم کر نے سے نہ جانے کیوں صاف انکار کردیا۔ یہ دیکھ کر سبھی لوگ حیرت میں پڑ گئے کہ ان کو تقرری نامہ قبول کرلینا چاہئے، کیوں کہ ملازمت بھی تو ریاستی دفتر میں کام کرنے کی ہے، اگر فوج میں شمولیت کی بات ہوتی تو ماں کا ڈر واجب تھا۔
جب ماں اپنی ضد پر اڑی رہی تب چھوٹے بیٹے نے سمجھانے کی کوشش کی۔
’’امّی جان ! ڈرنے کی کوئی بات نہیں، میَں تو ریاستی حکومت کے دفتر میں کام کروں گا۔‘‘
تب ماں نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے سب کو چونکا دیا۔
’’میَں چاہتی ہوں کہ تمہیں بھی فوج میں ہی ملازمت ملے تاکہ تم اپنے شہید بھائیوں کے ادھورے کام کو پورا کر سکو ۔‘‘
✍️✍️✍️
1 Comments
ماشا اللہ
ReplyDelete