Ticker

6/recent/ticker-posts

سر سید ملٹی پر پز سوسائٹی، ناگپور کی جانب سے ودربھ کے مرحوم ادبا و شعرا کو خراجِ عقیدت

سر سید ملٹی پر پز سوسائٹی، ناگپور کی جانب سے ودربھ کے مرحوم ادبا و شعرا کو خراجِ عقیدت
سر سید ملٹی پر پز سوسائٹی، ناگپور کی جانب سے ودربھ کے مرحوم ادبا و شعرا کو خراجِ عقیدت

ناگپور، مورخہ: ۲۹؍ اگست ۲۰۲۱
گذشتہ برس کے دوران کرونا وبا سے بے شمار لوگوں کی رحلت ہوئی۔ ان میں اردو ادب کی کئی نامور شخصیات بھی تھیں جنھوں نے اردو ادب کی تخلیق اور ترویج و بقا کی خاطر قابلِ قدر خدمات انجام دیں ہیں۔ ان میں علاقہ ٔ ودربھ کے بھی کئی اہم نام ہیں ۔ان حالات میں جب کہ کوئی کسی کا پر سان ِ حال نہیں ہے، ہمیں زبان و ادب کے ان خدمت گاروں کو یاد کر نا چاہئے، ان کی مغفرت کی دعا کر نی چاہئے اور ان کے ادبی کارناموں کو مشعل راہ بنانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مشہور محقق، ادیب و شاعر ڈاکٹر شر ف الدین ساحل نے ناگپور میں سر سید ملٹی پر پز سوسائٹی،کی جانب سے منعقدہ تعزیتی نشست میں کیا۔
معروف محقق و ادیب ڈاکٹر آغا غیاث الرحمٰن صاحب کی صدارت میں گلستان کولونی میں منعقد ہ اس نشست کا آغاز محمدزید معروفی کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔انجمن کے سیکریٹری محمد سعید اللہ نے ا س ادارے کے کاموں سے شرکاء کو متعارف کر وایا۔اس کے بعد ڈاکٹر شر ف الدین ساحل، ڈاکٹر آ غا غیاث الرحمٰن، جناب محمدیعقوب الرحمٰن، ڈاکٹر محمد اسداللہ، ڈاکٹر محمد رفیق ایس اے، نے ودربھ کے مرحوم فنکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ادب میں ان کی خدمات کا جائزہ لیا۔
ودربھ کے ان ادیبوں میں درج ذیل شخصیات سے متعلق اظہار ِ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر سید صفدر (ودربھ کے اولین محقق اور جدید شاعر)، ڈاکٹر اشفاق احمد (افسانہ نگار اور ادب اطفال کے معمار)، اقبال خلش اکوٹوی (مشہور جدید شاعر) قاضی رؤف انجم (بارسی ٹاکلی کے مشہور شاعر) مہر رحمٰن (ایوت محل کی معروف ڈرامہ نگار ادیبہ) صفیہ سلطانہ (ناگپور کی افسانہ نگار) غلام رسول اشرف، ناگپور (افسانہ نگار) ڈاکٹر جاوید احمد کامٹوی اور ایس ایس علی، اکولہ (سائنسی ادب اور ادبِ اطفال کے معمار)، منصور شاعر (مشہور شاعر اور مراٹھی و اردو کے کالم نویس) ڈاکٹر اکرم پٹھان (مراٹھی ادیب) جناب وکیل انجم، عارف شہزاد (کامٹی کے شعرا) محمد غازی سر، نظام الدین منظر، شبیر ناز (اردو کے مشہور اساتذہ)
ڈاکٹر آغا غیاث الرحمٰن نے مرحومین کی خوبیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے اردو زبان و ادب کی بے لوث خدمت انجام دی۔ایسے ہی لوگوں کی قر بانیوں سے یہ زبان زندہ ہے۔ آ خر میں انھوں نے سب کے لئے دعائے مغفرت فر مائی۔
اس تقریب کی نظامت کے فرائض محمد وحیدا للہ نے انجام دئے، رسمِ شکریہ محمد سعید اللہ نے انجام دی اور محمد توصیف احمد اور زید معروفی نے اس تقریب کو کامیاب کر نے میں اہم خدمات انجام دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد سعید اللہ (سیکریڑی)
سید ملٹی پر پز سوسائٹی، گلستان کالونی، ناگپور
۴۴۰۰۱۳ (مہاراشٹر)
موبائیل: 9579591149

Post a Comment

0 Comments