1️⃣8️⃣
قلم
افسانہ نِگار ✒️ محمد رفیع الدین مجاہد
(اکولہ ۔ مہاراشٹر)
ایونٹ نمبر 26 🧑🏫 ٹیچر/معلّم
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 18
قلم
افسانہ نِگار ✒️ محمد رفیع الدین مجاہد
(اکولہ ۔ مہاراشٹر)
ایونٹ نمبر 26 🧑🏫 ٹیچر/معلّم
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 18
ہال تالیوں سے گونج رہا تھا۔ سرپرستوں کی ایک انجمن کے ذریعے اکرام الدین سر کو اعزاز و اکرام سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے وباء کے وقت بھی احتیاط کے ساتھ تدریسی خدمات بخوبی انجام دی تھیں۔ دوست و احباب کے علاوہ ان کے کئی شاگرد بھی ہال میں موجود تھے۔ ناظم صاحب نے ان سے کچھ کہنے کی گزارش کی۔
’’ السلام علیکم ! معزز سامعین...‘‘
اکرام الدین سر گویا ہوئے۔
’’ یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ سرپرستوں نے مجھے وبائی دور میں بھی تدریسی خدمات انجام دینے پر اعزاز و اکرام سے نوازا ۔ لیکن...‘‘
وہ اچانک خاموش ہوگئے۔ ہال میں سناٹا چھا گیا۔ کچھ لمحوں کے بعد کانا پھونسی بھی ہونے لگی۔ ان کے شاگرد پہلو بدلنے لگے۔
’’...لیکن میرے لیے اس سے بھی بڑے اعزاز کی بات یہ ہے کہ مجھے میرے استاد محترم کے ان مبارک ہاتھوں سے اعزاز سے نوازا گیا ہے جن ہاتھوں نے عہد طفلی میں مجھے قلم پکڑنا سکھایا تھا۔‘‘
✍️✍️✍️
0 Comments