Ticker

6/recent/ticker-posts

صدقہ (افسانچہ)✍️ سلیم سرفراز

1️⃣6️⃣
صدقہ
افسانہ نِگار: سلیم سرفراز
ایونٹ نمبر 26 🧑‍🏫 ٹیچر/معلّم
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 16
صدقہ (افسانچہ)✍️ سلیم سرفراز

نعیم الحق ایک اقلیتی سرکاری اسکول میں مدرس تھے ـ بیشتر اساتذہ کی طرح وہ بھی طلبا کی تعلیم کی بجائے اپنی تنخواہ میں اضافے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے تئیں زیادہ متفکر رہتے تھےـ ان کا لڑکا انگریزی میڈیم نجی کالج سے گریجویشن کرنے کے بعد راجدھانی کے ایک مشہور کوچنگ سنٹر میں یو ـ پی ـ ایس ـ سی کی تیاری کر رہا تھا جبکہ لڑکی وہیں میڈیکل میں داخلے کے لیے دوسرے کوچنگ سنٹر میں زیرتعلیم تھی ـ دونوں کے مہنگے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کےلیے وہ اپنے اسکول کی تدریس سے بےتوجہی برتتے ہوئے گھر پربچوں کو ٹیوشن پڑھا کر خاصا کما لیتے تھے۔
 یو ـ پی ـ ایس ـ سی کا نتیجہ نکلا تو کامیاب امیدواروں میں ان کا لڑکا بھی شامل تھاـ انہیں مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگ گیاـ ایک بےتکلف اور بےباک دوست نے مبارکباد دیتے ہوئے ہنس کر کہا۔
’’ تمہارے بیٹے کی یہ کامیابی درحقیقت قوم کے ان بچوں کا صدقہ ہے جنہیں تم نے موٹی تنخواہ لینے کے باوجود کبھی پڑھایا نہیں۔‘‘
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments