5️⃣
شِکستہ ضمیر
افسانہ نِگار ✒️ عارفہ خالد شیخ
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی/دیش بھکتی
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 5
شِکستہ ضمیر
افسانہ نِگار ✒️ عارفہ خالد شیخ
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی/دیش بھکتی
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 5
"مُجھے وہ خفیہ فائل چاہئے۔"
کرنل پریم چرن نے میجر عابد علی سے کہا۔
"تم جانتے ہو.۔۔۔ میں ایسا کچھ نہیں کروں گا۔"
"ہا ۔۔۔ہا ۔۔۔ ہا ۔۔۔۔!!!
یہ تم کہہ رہے ہو۔!!!
جانتے نہیں میں کیا کر سکتا ہوں۔..."
عابد علی چند لمحے خاموش رہے ۔
اُن کی آنکھوں کے سامنے اپنی پریگنینٹ بیٹی اور اپنے داماد کیپٹن کشن چرن کی شبیہ گھوم گئی۔
"نہیں۔۔! میں اپنی اور اپنے خاندان کی خوشی کے لئے دیش سے غداری نہیں کر سکتا۔۔"
"لیکن میری بچی۔۔ آه !.. "
ایک بار پھر اپنی بیٹی کا سراپا اُن کی آنکھوں کے سامنے گھوم گیا۔
کرنل پریم چرن نے ٹیبل پر رکھی خُفیہ دستاویزات کی فائل کو دیکھا ۔ اُن کی آنکھوں میں جیت اور تمسخر کی ملی جلی کیفیت نمایاں تھیں۔
اس فائل سے وہ بے شمار دولت کما سکتے ہیں۔ وہ سرشار ہو اٹھے۔
لیکِن سامنے لگے بڑے سے ٹی وی میں بریکنگ نیوز دیکھ کر دم بخود رہ گئے۔
ہیڈ لائن تھی۔۔۔۔۔۔
"میجر عابد علی نے سروس ریوالور سے خود کو گولی مار لی۔۔"
✍️✍️✍️
0 Comments