عکس (افسانچہ)
✍️ خالد بشیر تلگامی
✍️ خالد بشیر تلگامی
ایک دکان کے پاس اپنے دوست کے آٹھ سالہ بیٹے کے ہاتھ میں سگریٹ کا پیکٹ دیکھ کر مجھے بہت حیرت ہوئی۔
میں نے اس کے قریب جاکر پوچھا،
”تم سگریٹ پینے لگے ہو؟“
اس نے مجھے اچانک دیکھ کر پہلے تو سلام کیا۔ پھر میرے سوال کا جواب دیا۔
”نہیں انکل۔۔۔ یہ تو پاپا نے مجھ سے منگوائی ہے۔“
مجھے کافی اطمینان محسوس ہوا۔
لیکن دو مہینے کے بعد اسی دوکان کے پاس ایک بار پھر میری نظر اس پر پڑی۔ اور اس بار جلتی ہوئی سگریٹ اس کے ہاتھ میں تھی۔
0 Comments