گرگٹ (افسانچہ)
(زمین دوز پارٹ -2)
✍️ اقبال نیازی
(زمین دوز پارٹ -2)
✍️ اقبال نیازی
"جھٹ پٹ رنگ بدل لو بھائی۔۔۔۔جھٹ پٹ رنگ۔۔۔"
رمضان سر نظم گرگٹ پڑھا رہے تھے کلاس میں۔۔۔۔اور اسٹاف روم تک آوازیں آ رہی تھیں۔۔۔۔
دیگر ٹیچرز ایک دوسرے کو بڑے معنی خیز نظروں سے دیکھ رہے تھے مسکرا رہے تھے۔۔۔۔۔۔
"آج بہت جوش میں ہیں رمضان سر۔۔۔۔؟"
کسی نے کہا۔۔۔۔
"آدھا پیریڈ گزرنے کے بعد تو کلاس میں گئے ہیں اور وہ بھی مانیٹر بلانے آیا تھا۔۔۔" کچھ ہنسے، کچھ نے برا منھ بنایا۔۔
"یہ تو اُن کا روز کا معمول ہے۔۔۔ کوئی نئی بات نہیں۔۔۔"
"لیکن سر آج بہت صاف ستھرے لباس میں ہیں۔۔بالوں میں تیل اور داڑھی بھی کنگھی کی ہوئی۔۔۔سر پر نئی ٹوپی، شرعی پاجامہ۔ ٹخنوں سے اوپر کرتا استری کیا ہوا"
"اماں۔۔چھوڑو یار۔۔۔یہ آدمی نہ رمضان میں روزے رکھتا ہے نا نمازیں پڑھتا ہے۔۔۔نام ضرور رمضان ہے۔۔۔۔۔بس ھاتھ میں تسبیح لیکر ساری اسکول میں گھومتا رہتا ہے۔۔ ہپوکریٹ ہے ہپوکریٹ"۔۔۔۔ کسی دل جلے ٹیچر نے اپنے دل کے چّھا لے پھوڑے۔۔۔۔اور قہقہہ گونجا۔۔
"تو ہم سب کیا ہیں؟؟ہم بھی وہی ہیں فرق یہ ہے کہ ہم اچّھے ایکٹر ہیں اس لیے ہماری منافقت نظر نہیں آتی۔۔۔۔" رمضان سر کے پرانے دوست نے ان کا دفاع کیا۔
"آج بھی صبح سے ہاتھ میں تسبیح ہے۔۔۔گھما رہے ہیں۔۔"کسی نے بہت بیزاری سے کہا۔۔۔۔
"اماں۔۔۔۔۔تو آپ کو نہیں پتہ اس کی وجہ؟؟؟؟
آج اسکول منیجمنٹ کے ٹرسٹیان آ رہے ہیں، میٹنگ ہے، اور ۔۔۔۔ان کو، موصوف کو ہیڈ ماسٹر بنانے کا منصوبہ زیرِ غور ہے اُن کا۔۔۔۔۔"
اس نئی اطلاع پر کئی ٹیچرز کو جیسے سانپ سونگھ گیا۔۔اسٹاف روم میں سنّاٹا پسر گیا۔۔۔۔صرف بغل کی کلاس سے رمضان سر کی اور بچوں کی آوازیں آ رہی تھیں،
جھٹ پٹ رنگ بدل لو بھائی۔۔۔جھٹ پٹ رنگ۔۔۔
3 Comments
بہت ہی خوب!
ReplyDeleteواہ، گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے لوگوں کا بہت ہی خوبصورتی سے بیان۔
bohot hi behtreen.aise kirdaar qadam qadam per nazar aate hain.
ReplyDeleteBest story.... Yeh criticism teachers community ya kisi profession par nahi balke humanity par hai.... @Iqbalniyazi keep the good work going
Delete