ڈاکٹر انصار کی کتاب اربابِ نظر کا اجرا
ریاست بھر کے نمائندہ قلم کاروں کی شرکت
امراوتی: نئی نسل کے معروف ادیب، نقاد اور ماہر زبان ڈاکٹر ناصر الدین انصار کے خاکوں مشتمل تازہ ترین مجموعے "اربابِ نظر" کی تقریب رونمائی نہایت شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔ شہر کے وسط میں واقع مشہور ہوٹل آدرش کے پرشکوہ ہال میں انجام پذیر اس خوبصورت ادبی تقریب کی صدارت معروف عالم دین اور قاضی دارالقضا اکولہ مفتی اشفاق قاسمی نے فرمائی۔ کتاب کا اجرا معروف محقق اور شعبہ اردو بال بھارتی کے چیئرمین ڈاکٹر یحییٰ نشیط کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر شرف الدین ساحل، ڈاکٹر محمد اسد اللہ، اردو افسر بال بھارتی خان نوید الحق، جسٹس منظور ندیم، محمد رفیق شاد ندوی، متین اچلپوری، جواد حسین یعقوب الرحمٰن، منظور احمد ندوی، غلام احمد بیابانی، ڈاکٹر یحییٰ جمیل، پرشوتم ہروانی اور نثار الدین موجود تھے۔

شہر امراوتی کی معروف ادبی انجمن فاران ادبی فورم کے زیر اہتمام اور تہذیب امراوتی کے اشتراک سے منعقداس تقریب رونمائی کا آغاز بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر نغیم فراز کی نے حمد سے کیا۔ بعد ازاں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر ابرار کاشف نے افتتاحی کلمات پیش کیے انھوں نے ڈاکٹر انصار سے اپنے دو دہائیوں پر مشتمل روابط کو خوبصورت انداز میں بیان کیا۔ ان کے بعد نوجوان شاعر ادیب علیمی نے ارباب نظر کا اجمالی جائزہ پیش کیا۔ بعد ازاں ریاست بھر سے تشریف لائے ادباء و شعراء کی موجودگی میں ڈاکٹر یحییٰ نشیط کے ہاتھوں ڈاکٹر ناصر الدین انصار کی تازہ ترین تصنیف اربابِ نظر کی جشنِ رونمائی انجام دی گئی۔ اس موقع پر سب سے پہلے معروف انشائیہ نگار ڈاکٹر اسد اللہ نے کتاب کے مندرجات اور صاحب کتاب کی شخصیت پر بڑی جامع، پرلطف اور دلچسپ گفتگو کی۔ بال بھارتی پونہ کے اردو افسر خان نوید الحق نے بال بھارتی کی درسی کتابوں میں ڈاکٹر انصار کی لسانی خدمات کا خوب صورت جائزہ پیش کیا۔ ڈاکٹر شرف الدین ساحل نے اردو میں خاکہ نگاری کے موضوع پر اپنا کلیدی خطبہ پیش کیامعروف محقق ڈاکٹر سید یحییٰ نشیط نے صاحب کتاب کی متعدد علمی فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے ان کی تخلیقی و تنقیدی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ موصوف نے کتاب کے مندرجات پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر انصار کی تنقیدی و تحقیقی کاوشوں کو سراہا۔ ساتھ ہی اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ صاحب کتاب زبان و بیان کی مبادیات سے کماحقہ واقف ہیں۔ تقریب کے صدر مفتی اشفاق احمد قاسمی نے ڈاکٹر انصار سے اپنے دو دہائیوں پر مشتمل تعلقات کا ذکر کیا نیز ان کی خداداد دینی، علمی، تخلیقی اور تصنیفی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع بھیونڈی، ممبئی، پونا، ناگپور، ایوت محل، واشم، امراوتی، اکولہ، بلڈانہ، ایوت محل، منگرول پیر، پوسد، اچلپور، بدنیرہ، پرتواڑہ، مانا، شے گاؤں، ڈگرس اور دریاپور جیسے ودربھ کے کئی مقامات سے ادباء، شعراء اور زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ابرار کاشف نے انجام دیے جبکہ ایڈووکیٹ اطہر شمیم نے اظہار تشکر پیش کیا۔
تقریب جشن رونمائی کے بعد ایک شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر ابرار کاشف، نعیم فراز، شاد اکولوی، اسماعیل راز کے ساتھ ساتھ علاقے کے مشہور شعراء حفیظ مومن، ادیب علیمی، انیس شوق قیصر احمد قیصر، کلیم شاداب، ساحر، ڈاکٹر بشیر پٹیل اور قمر راز نے اپنا کلام پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس ادبی تقریب کی خوب صورت اور منظم انجام دہی میں فاران ادبی فورم امراوتی اور تہذیب کے رفقاء نے قابل قدر خدمات انجام دیں۔ پروگرام میں کووڈ کے تمام اصولوں کا خصوصی خیال رکھا گیا۔
0 Comments