4️⃣
مِس میچ... !
افسانہ نِگار ✒️ انور مِرزا
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی/دیش بھکتی
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 4
مِس میچ... !
افسانہ نِگار ✒️ انور مِرزا
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی/دیش بھکتی
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 4
لائیو کرکٹ میچ میَں ہمیشہ ٹی وی پر دیکھتا ہوں... مگر اِس بار میچ اور ’سُوٹیبل‘ میچ دیکھنے دُبئی پہنچ گیا...
چچا کی بیٹی فِردوس اپنے بھائی رِضوان کے ساتھ آئی تھی…
فِردوس کو دیکھتے ہی خیال آیا کہ
شاید مستقبل میں میرے بچّوں کی جنّت
اِسی لڑکی کے قدموں تلے ہو...
مگر...
اُس کے دِل میں پاکستان تھا
اور میرے دِل میں انڈیا...
اسٹیڈیم میں ہم دونوں اپنی اپنی کرکٹ ٹیم کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے...اور آپس میں سرگوشیاں بھی کر رہے تھے...
’’فِردوس... تم بے حد حسیِن ہو...‘‘
’’پاکستان مجھ سے زیادہ حسیِن ہے...
ویسے تم بھی کچھ کم خوبصورت نہیں...‘‘
’’انڈیا مجھ سے زیادہ خوبصورت ہے...‘‘
فیلڈ میں انڈین بلّے باز کو رن آؤٹ کرنے میں مخالف ٹیم ناکام ہوئی تو... اسٹیڈیم میں رِضوان نے ’نو بال‘ پر مجھے ’ کیچ‘ کرنے کی کوشش کی
’’فِردوس کیلئےتمھیں انڈیا چھوڑنا پڑے گا...
یہ کروڑوں کی دولت، جائیداد کی وارث ہے...‘‘
کوئی کھلاڑی47 پر آؤٹ ہوا تو مجھے خیال آیا...
اصل وارث تو میَں ہی ہوں...
کراچی میں مقیم چچا آج جس اخبار ’’جنّت‘‘ کے مالک ہیں...تقسیمِ ہند سے قبل وہی اخبار میرے ڈیڈی کی ملکیت تھا...
فِردوس کا خواب دِکھا کر...
چچا شاید اپنے گناہوں کا کفّارہ ادا کرنا چاہتے ہیں...
بالآخر...دونوں ٹیموں کا اسکور برابر ہوگیا...
سُوپر اوور میں پاکستان نے14رن بنا لئے...
انڈیا نے بھی بنا لئے...
پھر اُٹھتے ہوئے...15واں رن میَں نے بنا لیا...
’’چچا سے کہنا...
ہم سب نے اُنہیں معاف کیا...
نہ توہندُستان ہمارے دِل سے نِکل سکتا ہے
اور نہ ہی ہم ہندُستان سے...!‘‘
✍️✍️✍️
0 Comments