Ticker

6/recent/ticker-posts

مثالی اساتذہ (افسانچہ) ✒️ ڈاکٹر شیخ طاہرہ عبدالشکور

6️⃣
مثالی اساتذہ
افسانہ نِگار ✒️ ڈاکٹر شیخ طاہرہ عبدالشکور
ایونٹ نمبر 26 👩‍🏫 ٹیچر/معلّم
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 6
مثالی اساتذہ افسانہ نِگار ✒️ ڈاکٹر شیخ طاہرہ عبدالشکور

رقیہ بہت خوش تھی۔ اس کی سالوں کی خواہش پوری ہونے جارہی تھی۔
ریاستی پیمانے پر یوم اساتذہ کے موقع پر ان کی اسکول کی استانی کا نام بھی شامل ہیں سارا سے یہ سن کر وہ خوشی سے نہال ہوکر کہنے لگی،
’’مجھے پتہ ہے کس کو یہ اعزاز حاصل ہونے والاہے۔ وہ ہستی جن کی بدولت آج یہ اسکول اس شان سے قایم ہے۔اور کی طلباء کی زندگی بن گئی۔‘‘
پروگرام کے دن رقیہ سارا کا ہاتھ پکڑے اسٹیج پر نگاہیں مرکوز کیے انتظار میں تھی۔ جیسے ہی ان کے اسکول کا نام لیا جائے لگا اس کی نگاہوں نے صابرہ مس کو تلاش کیا مگر یہ کیا؟
جن کا نام لیا گیا وہ بڑی شان سے غرور سے گردن تانے اسٹیج پر پہنچی صابرہ مس کی بجائے ان کو دیکھ کر اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments